ایک بٹ کوائن کی قیمت 16 لاکھ روپئے سے تجاوز کر گئی

ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیس ہزار ڈالر 15 سے 16 لاکھ بھارتی روپیے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ رواں برس مارچ میں ایک بٹ کوائن کی قیمت تقریبا پانچ ہزار ڈالر تھی لیکن اس کی مانگ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوئن بارہ برس قبل مارکیٹ میں آئی تھی اور اس وقت اس کی قیمت ایک ڈالر سے بھی کم تھی۔ ڈالر یا دیگر کرنسیوں کی نسبت ڈیجیٹل بٹ کوائن کی قیمت مستحکم نہیں ہے اور اس کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو بھاری نقصان بھی اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بٹ کوائن یا دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں میں سرمایہ کاری کو انتہائی رسک والی سرمایہ کاری قرار دیا جاتا ہے۔

بھارت میں بٹ کوائن اکاؤنٹ کیسے کھولیں؟

حوالہ کوڈ ‘REF18948390’ استعمال کرکے 3M + زیب پے zebpay برادری کا حصہ بنیں۔ اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کریں اور کمائی شروع کریں۔ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں: http://link.zebpay.com/ref/REF18948390

قبل ازیں سن دو ہزار سترہ میں ایک بٹ کوائن کی قیمت انیس ہزار پانچ سو سے اوپر گئی تھی لیکن اس کے بعد مسلسل اس کی قیمت میں کمی ہوئی اور یہ ایک بٹ کوائن دوبارہ تقریبا پانچ ہزار ڈالر تک نیچے آیا۔

اب دوبارہ اس ڈیجیٹل کرنسی کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے اور یہ آئندہ برس کے اختتام تک جاری رہ سکتا ہے۔ پے پال جیسے کئی بڑے ادارے بھی اس ڈیجیٹل کرنسی کی خرید و فروخت کا آغاز کر چکے ہیں۔ پے پال نے یہ سروس ابھی صرف امریکا میں شروع کی ہے اور آئندہ برس دیگر ملکوں میں بھی شروع کر سکتا ہے۔

اس کرپٹو کرنسی کے شائقین کا موقف ہے کہ رواں برس بٹ کوائن کی قدر میں اضافہ سابقہ اضافوں جیسا ہے اور اس میں گراوٹ کا پیدا ہونا بظاہر یقینی ہے۔ ان کے خیال میں اضافے کی ایک وجہ بڑے سرمایہ کاروں کی دلچسپی اور انویسٹمینٹ ہے۔

اس وقت کئی بڑے ممالک کے مرکزی بینک بھی اپنی اپنی ڈیجیٹل کرنسیاں متعارف کروانے کا سوچ رہے ہیں، ان میں چین، سویڈن اور امریکی فیڈرل ریزرو بھی شامل ہیں۔

Leave a comment