ایودھیا معاملہ: سپریم کورٹ نے ثالثی کو لے کر فیصلہ محفوظ رکھا

نئی دہلی ۔6مارچ ۔ایودھیا معاملہ میں سپریم کورٹ میں اہم سماعت جاری ہے۔ جہاں سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ جذبات اور اعتماد سے جڑا معاملہ ہے۔ فیصلہ کا اثر عوام کے جذبات اور سیاست پر پڑ سکتا ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس بوبڈے نے کہا کہ اس معاملہ میں صرف ایک ثالت نہیں ہو سکتا، اس کے لئے ایک پینل ہونا چاہئے۔

سپریم کورٹ میں پانچ ججوں کی آئینی بینچ کے سامنے ہندو مہاسبھا کے وکیل ہری شنکر جین نے بحث کی شروعات کی۔ اس پر ہندو مہاسبھا نے کہا کہ عوام ثالثی کے لئے تیار نہیں ہوں گے۔ سبھی فریقوں کو سنے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے۔ وہیں، نرموہی اکھاڑا اور مسلم فریق ثالثی کے لئے راضی ہیں

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading