بالا کوٹ میں جیش محمد کے تمام کیمپ محفوظ، سیٹلائٹ تصویر جاری

اسلام آباد ۔(ایجنسیز )پاکستان کے بالاکوٹ میں ہندستانی فوج کی جانب سے کئے گئے ہوائی حملے میں جیش محمد کے ٹریننگ کیمپ کو تباہ کرنے کا دعوی کیا جارہا ہے۔ اس درمیان رائٹرز میں چھپی خبر کے مطابق بالاکوٹ میں جس جگہ ہوائی حملہ ہوا وہاں ابھی بھی جیش کا مدرسہ جوں کا توں بنا ہواہے۔ حالانکہ ہندستانی فضائیہ کا دعوی ہے کہ انہو ں نے نشانے کو ہٹ کیا ہے۔

سین فرانسسکو میں واقع ایک ایک نجی سٹیلائٹ سے لی گئی یہ تصویر چار مارچ کی ہے۔ ان تصویروں میں صاف ںطر آرہا ہے کہ بالا کوٹ میں ابھی بھی جیش کے 6 مدرسے بنے ہوئے ہیں۔ یہ تصویر ہندستان کی جانب سے کی گئی ایئر اسٹرائک کے 6 دن بعد جاری کی گئی ہے۔

اب تک حملے والی جگہ کی صاف تصویریں عام نہیں ہوئی تھیں لیکن پلینیٹ لیبس کی طرف سے جاری کیہ تصویریں کافی صاف ہیں۔رائٹرز میں چھپی رپورٹ کے مطابق تصویروں میں بالاکوٹ میں بنے جیش کے مدرسوں کو کسی بھی طرح کا نقصان نہیں ہوا ہے۔ مدرسوں کی دیواروں کو بھی کسی بھی طرح کا نقصان نہیں ہوا ہے اور اس کے آس۔پاس کے پیڑ بھی ہرے،بھرے نظر آرہے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading