ایف آئی آر درج ہونے کے اندرون 3 سال انصاف مل جائے گا: امیت شاہ

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پیر کے دن کہاکہ نئے فوجداری قوانین کے تحت ایف آئی آر درج ہونے کے اندرون 3 سال سپریم کورٹ کی سطح تک تمام کیسس میں انصاف مل جائے گا۔نئے فوجداری قوانین لاگو ہونے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں جرائم گھٹ جائیں گے کیونکہ نئے قوانین کے تحت توقع ہے کہ 90 فیصد خاطیوں کو مل کر رہے گی۔ بھارتیہ نیائے سنہیتا (بی این ایس) بھارتیہ ناگرک سرکھشا سنہیتا (بی این ایس ایس) اور بھارتیہ ساکشیہ ادھینیم (بی ایس اے) پیر کے دن سے لاگو ہوگئے۔

تین نئے قوانین نے انگریزوں کے دور کے انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی / تعزیرات ہند) کوڈ آف کریمنل پروسیجر (ضابطہ فوجداری) اور انڈین ایوڈینس ایکٹ کی جگہ لی ہے۔ امیت شاہ نے کہاکہ ایف آئی آر کے اندراج اندرون 3 سال سپریم کورٹ کی سطح تک انصاف مل سکتا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کے ساتھ ہندوستان کے پاس دنیا کا انتہائی جدید نظام انصاف رسانی موجود ہوگا۔ زیرو ایف آئی آر‘آن لائن پولیس شکایتوں کا اندراج‘ ایس ایم ایس کے ذریعہ سمن اور تمام سفاک جرائم کے کرائم سین کی لازمی ویڈیو گرافی نئے قوانین کاحصہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نئے قوانین کے تحت موٹر سیکل چوری کا پہلا کیس مدھیہ پردیش کے گوالیار میں کل رات 12:10 بجے درج ہوا۔ انہوں نے کہاکہ پولیس نے بعد تحقیقات وسطی دہلی کی کملا مارکٹ میں سڑک پر پانی کی بوتلیں اور تمباکو بنڈی میں رکھ کر بیچنے والے کے خلاف کیس خارج کردیا۔ نئے قوانین میں انصاف رسانی کو ترجیح دی گئی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading