ممبئی : لوک سبھا انتخابات کے ایگزٹ پول کو لیکر سوشل میڈیا پر طرح طرح کے رد عمل مل رہے ہیں۔ ہر کوئی اس پر طرح طرح کے’ میمز’ بنا کر ہنسی مذاق کے ذریعے سیاسی ماحول کو مزاحیہ بنا رہا ہے۔ اس موقع پر بالی وڈ ادکار وویک اوبرائے نے بھی ایک تصویر شیئر کی ، جس میں ایشوریہ رائے بچن اور سلمان خان ، بھی شامل ہیں۔ لیکن مداحوں اور کئی سٹارز کو وویک اوبرئے کی طرف سے شیئر کی گئی یہ تصویر پسند نہیں آئی ۔ انہوں نے اس کو گھٹیا پن بتاتے ہوئے وویک کو آڑے ہاتھوں لیا ۔
بھارتیہ بیڈ منٹن پلیئر جوالا گٹا نے لکھا ” یہ ٹویٹ بہت ہی بے تکا ہے ، مایوس کن ۔ مہاراشٹر کی نیشنل کانگرس پارٹی (NCP) نے وویک کے ٹویٹ پر سوال اٹھایا اور کہا کہ ” کوئی شخص ایک پدم شری ایوارڈ سے نوازے گئے انسان کے بارے میںایسی زبان کا استعمال کس طرح کر سکتا ہے۔قومی اور ریاستی مہلا کمیشن کیا کر رہا ہے ۔وہیں نیوز ایجنسی این این آئی نے ٹویٹ کر اس بات کی تصدیق کی ہے مہلا کمیشن وویک کی طرف سے اس قابل اعتراض ٹویٹ کے خلاف کارروائی کرے گا۔
در اصل وویک اوبرائے نے آج ٹوٹیر سے ایک تصویر شیئر کی تھی ، جس میں ایشوریہ رائے کے ساتھ سلمان خان ، وویک اوبرائے اور ابھیشیک، آرادھیا کے ساتھ تین تصاویر تھیں۔ سلمان – ایشوریہ والی تصویر پر ‘ اوپنین پول’ لکھا تھا ۔ ایشوریہ اور وویک اوبرائے والی تصویر پر ‘ ایگزٹ پول’ لکھا تھا ، جبکہ ابھیشیک بچن اور بیٹی آرادھیا بچن کے ساتھ ایشوریہ کی تیسری تصویر میں ‘ ریزلٹ’ لکھا تھا۔
Haha! 👍 creative! No politics here….just life 🙏😃
Credits : @pavansingh1985 pic.twitter.com/1rPbbXZU8T— Vivek Anand Oberoi (@vivekoberoi) May 20, 2019
صارفین اس بات کو لیکر بھی غصے میں ہیں کہ ایشوریہ رائے بچن اب شادی شدہ ہیں اور ایک باعزت خاندان کی ممبر ہیں ۔ اس طرح ٹویٹ میں ان کے ماضی کو اچھالنا گھٹیا اور گھناؤنی حرکت ہے۔#UrduNewsMumbai #LokSabhaElection2019 #ExitPoll #BollywoodUrduNews #MaharashtraStateCommissionForWomen #VivekOberoi #Meme #Tweet #AishwaryaRai #SlamanKhan #AbhishekBachchan