اکولہ میں غیر مسلم بھائیوں کے ساتھ مسجد میں افطاری » دین کی دی دعوت» خدمت فاؤنڈیشن کی انوکھی پہل

اکولہ ۔ (نظام ساجد) اکولہ کےمسجدمومن پورہ میں غیرمسلم بھایوں کو مسجد کی معلومات اور افطاری کی دعوت دی گی تھی جس میں تقریبا سو سے زائد غیر مسلم بھائیوں نے پروگرام میں حصہ لیا ۔تمام حاضرین نے افطاری کی اور مسجد اور نماز کی بنیادی باتیں سیکھیں.

الحمد للہ ٣٠ سے زیادہ بھائیوں نے نماز مغرب بھی ادا کی مومن پورہ کے خدمت فائونڈیشن کی جانب گزشتہ ٢ سالوں سے اس پروگرام کا اہتمام کیا جا رہا ہے.

مفتی اشفاق صاحب قاسمی کی رہنمائی میں یہ پروگرام لیا گیا جس کا مقصد اسلام اور مسلمانوں سے متعلق جو غلط فھمیاں ہیں اسے دور کرتے ہوئے ملک میں قومی یکجہتی اخوت و بھاٸی چارے کا پیغام دینا ہے۔

غیر مسلم بھاٸوں کو وضو سے نماز تک پوری تفصيل سے بتائی گئی. مفرب کی نماز اداکرنے کے بعد مفتی محمد اشفاق قاسمی صاحب نے مختصر بیان دیا بیان میں مفتی صاحب نے بتایا کے اللہ ایک ہے اللہ کے سوا کوٸی معبود نہيں اس وقت حافظ عرفان صاحب نے قرآن کی تلاوت کی اس پروگرام کے لیے خدمت فاونڈیشن کے اراکین میں ،محمد ساجد ،عظمت علی دیشمکھ ،محمد اشرف ،عمران خاں ،محمد آصف جیلانی ،لا لا بھائی ھم دولے،اسلم اللہ خان ،ظہور احمد مدرس ،محمد زماں سر،محمد عاصممحمد شفیق ،امین اللہ خان ،محمد فیضان،انصار بھائی وغیرہ نے اپنی خدمات کو انجام دیا۔

غیر مسلم بھائیوں میں مھمانڈاکٹردھولے، اوینش واسنیک، سندیپ وانکھڑے،پروین ریکر، میلیند جوشی و دیگر نے شرکت کی .

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading