لوک سبھا الیکشن میں اہم مدعے کے طور پر چھائے رہے سرجیکل سٹرائیک کو لیکر ایک بار پھر فوج اور کانگرس آمنے سانے آگئی ہیں۔فوج نے کانگرس کے دعوؤوں کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ پہلی سرجیکل سٹرائیک 2016 میں ہوئی تھی ۔ بھارتیہ فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے کہا کہ کچھ دن پہلے ڈی جی ایم او نے ایک آر ٹی آئی کے جواب میں کہا تھا کہ پہلی سرجیکل سٹرائیک ستمبر 2016 میں کی گئی تھی ۔میں اس پر کچھ نہیں کہنا چاہتا ہوں، میں نے جو آپ کو بتایا وہ سچائی ہے ۔
رنبیر سنگھ نے کہا کہ بالاکوٹ میں دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے پر بھارتیہ ایئر فورس کی طرف سے کی گئی کارروائی ایک بڑی کامیابی تھی ، جس کے بعد بوکھلاہٹ میں پاکستان نے اگلے دن فضائی کارروائی کی، لیکن ان کو منہ توڑ جواب دیا گیا۔
بتادیں کہ اس سے پہلے وزارت دفاع نے بھی یو پی اے کے دور حکومت میں 6 بار کی گئی سرجیکل سٹرائیک کانگرس کے سبھی دعوؤں کو خارج کر دیا تھا ۔وزارت کے مطابق 2016 سے پہلے بھارتیہ فوجی کی طرف سے کسی بھی سرجیکل سٹرائیک کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔غور طلب ہے کہ کانگرس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے دورحکومت میں 6 بار سرجیکل سٹرائیک ہوئی تھی ۔
#SurgicalStrike #Congress #IndianArmy #LTGenRanbirSingh #DGMO #RTI