پی ایم مودی نے لال قلع سے لہرایا ترنگا، دفعہ 370 سے متعلق کہی بڑی بات
وزیر اعظم نریندر مودی نے 73ویں یوم آزادی کے موقع پر آج لال قلع پر ہندوستانی پرچم لہرایا اور اس موقع پر انھوں نے کئی باتیں عوام کے سامنے رکھیں۔ اپنی تقریر کے دوران پی ایم مودی نے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے سے متعلق بھی کئی باتیں کہیں۔ انھوں نے ملک کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم مسئلہ کو ٹالتے بھی نہیں ہیں اور مسئلہ کو پالتے بھی نہیں ہیں۔ جو کام 70 سالوں میں نہیں ہوا وہ ہماری حکومت نے 70 دنوں میں کر دیا۔“ انھوں نے مزید کہا کہ ”دونوں ایوانوں نے دو تہائی اکثریت سے اس پر فیصلہ لیا۔ جموں و کشمیر کو لے کر 70 سال میں ہر کسی نے کچھ نہ کچھ کیا ہے، لیکن نتیجہ نہیں ملا۔ وادی کے لوگوں کو کئی طرح کی سہولیات نہیں مل رہی تھیں، وہاں بدعنوانی اور علیحدگی پسندی نے اپنے پیر جما لیے تھے۔ لیکن اب سب ٹھیک ہو جائے گا۔“
PM Modi: The old system in Jammu, Kashmir and Ladakh led to corruption, nepotism but there was injustice when it came to rights of women, children, Dalits, tribal communities.The dreams of sanitation workers were incomplete. How can we accept this? https://t.co/gpvXxPtA1q
— ANI (@ANI) August 15, 2019
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
