اگرآپ کا فون ٹیپ ہورہاہے تواسکی جانکاری آپ بھی لے سکتے ہیں اس طرح

نئی دہلی:8۔ڈسمبر ۔(ایجنسیز) اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا فون ٹیپ ہو رہا ہے تو اب آپ اس کی جا نکاری ٹرائی کر سکتے ہیں۔ ہائی کورٹ نے حال ہی میں اس سلسلے میں فیصلہ دیا ہے۔ اب اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا فون ٹیپ کیا جا رہا ہے جو کہیں بیٹھ کر اسے سن رہا ہے تو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ سیدھے ٹرائی سے اس کی جانکاری مانگ سکتے ہیں۔ آر ٹی آئی ایکٹ کے تحت آپ کو یہ حق ہوگا۔دہلی ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ٹرائی کو درخواست دہندگان کی جانب سے اس کے فون کے سرویلانس یا ٹریکنگ کی جانکاری دینی ہوگی کیونکہ ٹیلی کام سروس پرووائڈر سے ایسی جانکاری حاصل کرنا اس کا حق ہے۔ہائی کورٹ کے جسٹس سریش نے حکم میں کہا اگر ایک پبلک اتھارٹی کے پاس آر ٹی آئی کے سیکشن 2(ایف) کے مطابق کسی پرائیویٹ باڈی سے اطلاع حاصل کرنے کا حق ہے جو اس کی جواب دہی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے معاملات میں پبلک اتھارٹی کی جواب دہی بنتی ہے۔ اسے پرائیوٹ باڈی سے اطلاع لیکر درخواست دہندگان کو پیش کریں۔

Leave a comment