معروف مورخ رامچندر گوہا نے بیف کھاتے ہوئے تصویرشئیر کی

پنجی :8۔ڈسمبر ۔(ایجنسیز)معروف مو¿رخ رامچندر گوہا اپنی ایک تصویر کو لے کر بی جے پی رہنماو¿ں کے نشانے پر ا? گئے ہیں۔ دراصل، گوہا نے جمعہ کو ٹویٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے، جس میں وہ بیف کھاتے نظر ا? رہے ہیں۔ تصویر کے ساتھ لکھے پوسٹ میں خود گوہا نے دعوی کیا ہے کہ وہ بی جے پی حکومت والی ریاست گوا کے دورے پر ہیں اور اولڈ گوا میں ایک شاندار صبح گزارنے کے بعد لنچ میں بیف کھا رہے ہیں۔رامچندر گوہا نے ٹویٹ کیا، "اولڈ گوا میں جادوئی صبح گزارنے کے بعد ہم نے پناجی میں لنچ کیا۔ چونکہ گوا بی جے پی حکومت والی ریاست ہے اس لئے جشن میں میں نے بیف کھانے کا فیصلہ کیا“۔تصویر پوسٹ کرنے کے بعد گوہا تنازعات کی زد میں ا? گئے ہیں۔ بی جے پی کے سابق رکن ??پارلیمنٹ بلبیر پنج نے اس تصویر پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading