اورنگ آباد سے ”جیٹ ائیرویز‘ ‘کی سروس بند‘ناندیڑ ہوائی اڈہ پر مسافروں کاہجوم

ناندیڑ:21اپریل ( ورق تازہ نیوز)جیٹ ائیرویز نے 17اپریل سے اورنگ آباد سے اپنی اڑانوں کومکمل طور پر بند کردینے کے بعد مراٹھواڑہ کے کچھ اضلاع ‘ودربھ‘ اور تیلنگانہ کے کچھ اضلاع کے مسافرناندیڑ ائیرپورٹ پر دیکھائی دینے لگے ہیں ۔مراٹھواڑہ میںصرف اورنگ آباد اور ناندیڑ سے دہلی ‘ممبئی اور حیدر آباد کےلئے ہوائی سروس جاری ہے لیکن اورنگ آباد جیٹ ائیرویز کی اڑانیں بندہوجانے کے باعث مسافروں کےلئے ناندیڑ کاہوائی اڈہ اہمیت حاصل کرچکا ۔ جیٹ کی اورنگ آباد سے روزانہ ممبئی کےلئے دو پروازیں ہوا کرتی تھیں جو بند ہوچکی ہیں ۔ اب صرف آدھی رات کو ائیرانڈیا کی ایک اڑان اورنگ آبادسے ممبئی کےلئے ہے جس کی وجہ سے مسافر ناندیڑ کے ہوائی اڈے پر جمع ہونے لگے ہیں۔

جیٹ ائیرویز اور ائیر انڈیا کو ریلائنس خریدے گی؟

ناندیڑ:21اپریل ( ورق تازہ نیوز)17اپریل سے سارے ملک میں مشہور جیٹ ائیرویز ہوائی سروس کو بند کردیا ہے ۔یہ سروس مالی خسارے کے بعد لپیٹ دی گئی ہے ۔ چنانچہ ریلائنس انڈسٹریز نے جیٹ ائیرویز کے علاوہ ائیر انڈیا ہوائی سروس کو خریدنے میں دلچسپی دیکھائی ہے ۔جبکہ ائیر انڈیا بھی مالی دشواریوں سے گزررہی ہے اور اب یہ آکسیجن پر ہے ۔اسلئے ریلائنس انڈسٹریز ان کمپنیوں کو خریدنا چاہتا ہے لیکن یہ عمل اب لوک سبھاالیکشن نتائج کے بعد تشکیل ہونے والی نئی مرکزی حکومت کے دور میں ہی ہوسکتا ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading