بیٹے کے انتقال کے صرف چاردن بعد والدشاہ محمدیوسف الدین قدیر کاانتقال ‘ روح قبض ہونے تک کلمہ طیبہ کاورد جاری تھا!

ناندیڑ:21اپریل ( ورق تازہ نیوز)حضرت مکھاشاہ اولیاءدرگاہؒ گاڑی پورہ کے سابق سجادہ نشین و متولی حضرت شاہ محمد حمید الدین المداری المکھاشاہی مرحوم کے برادرشاہ محمد یوسف الدین قدیر المداری المکھاشاہی کا شب برات میں دو بجے انتقال ہوگیا ۔و ہ چند سالوں سے شوگر کے عارضہ میں مبتلا تھے ۔ اُن کے فرزندگان شاہ محمدناظم ‘ شاہ محمد ذکی اور شاہ محمد نظیر الدین (مدنی) نے بتایا کہ اُن کے والد رو ح قبض ہونے سے چند لمحے قبل تک کلمہ طیبہ کاورد کررہے تھے ور کلمہ طیبہ پڑھتے پڑھتے ہی اُن کی روح قفس ، عنصری سے پرواز کر گئی ۔ چاردن قبل ہی ان کے تیسرے نمبر کے جواںسال بیٹے شاہ محمد فصیح الدین کاانتقال ہواتھا ۔ شاہ محمدیوسف اپنے بیٹے کی مو ت کے صدمہ سے دوچار ہی تھے کہ آج انھوں نے بھی آخری سانس لی اوراپنے افراد خاندان اور رشتہ داروں کوداغ مغارفت دے گئے ۔

78 سالہ شاہ محمدیوسف الدین قدیر کی نما ز جنازہ آج بروز اتوار 21اپریل بعد نماز ظہر کو احاطہ مسجد بڑی درگاہ شریف گاڑی پورہ میں پڑھی گئی اور حضرت مکھاشاہ اولیاءکے آستانہ کے بالکل سامنے مرحومم سجادہ نشین کی قبروں بازو ہی تدفین عمل میں آئی ۔ جلو س جنازہ اور نمازجنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔مرحوم صوم صلوة کے پابند ‘ ایک سیدھے سادے مخلص ‘ نرم گفتار نیک شخص تھے ۔ وہ 1991 میں ناندیڑ کی مشہور عثمان شاہی ملز کی ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد گھر پر ہی رہاکرتے تھے ۔

درگاہ حضرت مکھاشاہ اولیاء رح

مرحوم شاہ محمدطاہر سجادہ نشین و متولی بڑی درگاہ شریف ناندیڑ آپ کے والد محترم تھے ۔ اور موجودہ سجادہ نشین ومتولی حضرت شاہ محمد نصیرالدین شمیم المداری المکھاشاہی ‘شاہ محمدیوسف الدین المداری المکھاشاہی کے حقیقی بھتیجے ہیں ۔ مرحوم کے پسماندگان میں تین بیٹے ‘دو بیٹیاں اور شریک حیات ہیں ۔ادارہ ”ورق تازہ “ خداوندقدوس سے دعاگو ہے کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میںجگہ عطاءکرے اور اُن کے پسماندگان کو صبر جمیل دے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading