اورنگ آباد:(جمیل شیخ): الحمداللہ دارالقرات کلیمیہ عالمی سطح پر مردوں کا مظاہرہ قرات پیش کرتا ہے رہا اسی نوعیت کا پہلا مظاہرہ قرات برائے خواتین کا مقامی سطح کا ایک روزہ پروگرام عمل میں آرہا ہے۔ اس مظاہرہ قرات میں مختلف دینی وعصری مدارس کی طالبات منتخب کی جاچکی ہیں جو انشاءاللہ قرات سیدنا حفص کے علاوہ قرات سبعہ وعشرہ بھی پیش کرینگے۔ اس مظاہرہ قرات میں گذشتہ ایام میں منعقدہ دینی کوئز میں نمایاں مقام حاصل کرنے والے طلباءوطالبات کو انعامات دئے جائیں اس پروگرام میں شہر وبیرون شہر کی نامور ہستیاں مدعو ہیں جو اپنے شعبہ جات میں ماہر ہیں۔ اس پروگرام کی صدارت قاریہ سبعہ وعشرہ ثریا باجی زوجہ قاری عشرہ محمد نثار احمد کلیمی فضلی کرینگے الحمد اللہ شہر اورنگ آباد میں خواتین قرات قرآن کا بے حد شغف رکھتی ہیں اسی مناسبت سے سعید ہال جامع مسجد بڈی لین کا انتخاب کیاگیا ہے اس مسابقہ مظاہرہ قرات کے لئے سعید ہال کی اجازت دینے کے لئے ادارہ جامعہ کے منتظمین کا بے حد ممنون ومشکور رہے تمام شرکائے مسابقہ قرات مظاہرہ قرات ودینی کوئز سے گذارش ہے کہ وہ بتاریخ ۴۲ فروری بروز اتوار دوپہر ساڑھے بارہ بجے سعید ہال پہنچ جائیں او ررپورٹ کریں یہ پروگرام انشاءاللہ دوپہر دیڑھ بجے تا شام ۵ بجے تک جاری رہیگا۔ اپنی نوعیت کے اس اولین ومنفرد خواتین کے مظاہرہ قرات میں شریک ہو کر قرآن مجید سے محبت کا ثبوت دیں۔ اس کی اطلاع قاری محمد محب اللہ سکریٹری نے بذریعہ پریس نوٹ دی۔