اورنگ آباد:30 سالہ نوجوان کی جراثیم کش دوا پی کر خودکشی

اورنگ آباد:(جمیل شیخ): ایک 30 سالہ نوجوان نے اپنے گھر میں جراثیم کش دواپی کر خود کشی کرلی۔ یہ واردات سوئے تعلقہ میں واقع شیندوڑ میں پیش آئی۔ مہلوک کے والد شالک سنونونے نے سوئیگاﺅں پولس اسٹیشن میں شکایت درج کی ہے کہ ان کے بیٹے وشال سونونے کو ایک لڑکی کے رشتہ داروں نے بلایا تھا جنھیں شبہ تھا کہ وشال ان کے خاندان کی ایک لڑکی کو دیکھتا ہے اور انھو ںنے وشال کو دھمکی دی تھی کہ وہ اسے سلاخوں کے پیچھے پہنچائیں گے وشال ان کی دھمکی سے گھبراگیا اور اس نے گھر آکر جراثیم کش دوا پی کر خود کشی کرلی۔ پولس نے وشال کی ڈیڈ باڈی کی جانچ پاچورا میں کروائی جس کے بعد اس کی آخری رسومات ادا کردی گئیں وشال کے والد کی شکایت پر رائے بھان سونونے منگلا بائی سونونے والمک سونونے ولاس دراڑے اور پلیا لوراڑے کے خلاف سوئے گاﺅں پولس اسٹیشن میں کیس درج کیاگیا ہے اس معاملہ کی تحقیقات ڈپٹی ڈویژنل پولس آفیسر وشال نیہول کی رہنمائی میں پولس انسپکٹر شیخ شکیل پی ایس آئی گنیش جگڑے ایس ایس پوار دلیپ تڑوی دیپک پاٹل اور کوتک سپکاڑ کررہے ہیں۔
ا

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading