انل کپور نے وزیر اعظم مودی کے بارے میں کہی یہ بڑی بات

ممبئی: بالی وڈ اداکار انل کپور کی آنے والی فلم ‘ٹوٹل دھمال’ کے ٹریلر لانچ کے موقعے پر انل کپور نے وزیر اعظم سے ہوئی اپنی خاص ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کئی سالوں سے ان سے ملنے کا انتظار تھا ۔ حالانکہ ایسا کبھی نہیں ہوپایا ۔
انل کپور کہتے ہیں کہ ان کی شخصیت واقعی متاثر کن ہے ۔ انل کپور وزیر اعظم سے اس قدر متاثر ہوئے کہ انہوں نے کہہ ہی ڈالا کہ ،”شاید ہی آج تک ان کی ملاقات کسی ایسی شخصیت سے ہوئی جو ملک کیلئے اس حد تک کڑی محنت کرتے ہیں ۔ ”

کچھ وقت پہلے انہوں نے مودی جی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا،” مجھے آج قابل احترام محترم وزیر اعظم مودی جی سے ملنے کا موقعہ ملا ۔ میں ان سے ہوئی بات چیت سے متاثر ہوا ۔ میں ان سے ذاتی طور پر ملاقات کا موقعہ حاصل کرنے کے لئے ان کا شکر گذار ہوں ۔
#AnilKapoor #NarendraModi

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading