انسانوں کے بعد اب جانوروں میں بھی پھیل رہا کورونا وائرس

کورونا وائرس کا قہر پوری دنیا میں پھیلتا ہوا نظر آ رہا ہے اور اب ایسی خبریں آ رہی ہیں کہ انسانوں کے بعد یہ جانوروں میں بھی پھیلنے لگا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق ہانگ کانگ میں کورونا وائرس سے متاثر ایک خاتون کے پالتو کتے میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ انسان سے جانور میں اس وائرس کے پھیلنے کا یہ غالباً پہلا معاملہ ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ پالتو کتا کورونا وائرس سے متاثر 60 سالہ ایک خاتون کا ہے۔ جمعہ سے لگاتار اس کتے کے جزوی طور پر کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کتے کو جمعہ سے ایک مویشی مرکز میں علیحدہ رکھا گیا تھا۔ شہر کے زراعت، ماہی تحفظ محکمہ (اے ایف سی ڈی) نے پامیرین کتے کی جانچ کی اور وہ اس سے متاثر ملا۔

اے ایف سی ڈی نے کہا کہ یونیورسٹیوں اور مویشی صحت عالمی ادارہ کے ماہرین کتے میں کورونا وائرس کی تصدیق کو لے کر متفق ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ غالباً انسان سے جانور میں وائرس پھیلنے کا معاملہ ہے۔ کتے میں حالانکہ کورونا وائرس کی کوئی علامت نظر نہیں آ رہی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر سبھی لوگوں کے پالتو جانوروں کو 14 دنوں کے لیے الگ رکھا جائے گا۔ دو کتوں کو پہلے سے ہی الگ رکھا جا رہا ہے۔ ہانگ کانگ میں اب تک کورونا وائرس کے 102 معاملے سامنے آئے ہیں اور دو لوگوں کی موت ہو ئی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 3200 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ ساتھ ہی 90 ہزار سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہیں۔ تنہا چین میں ہی 3000 سے زیادہ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہندوستان میں بھی اب تک 28 کورونا وائرس سے متاثر مریض کی شناخت ہو چکی ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ ہندوستان میں ابھی کسی کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading