اورنگ آباد:(جمیل شیخ): جی ایس ٹی اور ایئر ٹکٹ میں کمی کے سبب اس سال اورنگ آباد امبارگیشن پوائنٹ سے سفر حج پر جانے والوں کا گزشتہ کی بہ نسبت تقریباً ۱۱ ہزار ۰۰۷ روپیوں کا فائدہ ہوا ہے۔ یہ اطلاع سینٹرل حج کمیٹی کے سی ای او مقصود احمد خان نے دی۔واضح رہے کہ عازمین کی تربیت کے لئے جالنہ میں منعقدہ تربیتی نشست میں شریک ہونے کے بعد وہ اورنگ آباد آئے ہوئے تھے اس موقع پر انھوں نے صحافیوں سے رسمی ملاقات کی اور حج ۹۱۰۲ کے لئے سینٹرل حج کمیٹی کی جانب سے کئے گئے انتظامات سے متعلق تبادلہ خیال کیا .
انھو ں نے بتایا کہ گزشتہ سال اورنگ آباد امبارگیشن پوائنٹ سے سفر حج پر جانیوالوں کو ممبئی امبارگیشن پوائنٹ پر لگنے والے اخراجات سے ۲۲ ہزار سات سو روپئے زائد ادا کرنے پڑے تھے مگر مرکزی حکومت نے اس سال جی ایس ٹی کی شرح ۸۱ فیصد سے گھٹاکر ۵ فیصد کردی ہے اس طرح فلائے ناس اور ایئر انڈیا کے کرایوں میں ۶۴ ڈالرس کا فرق ہے اسی طرح مدینہ منورہ میں قیام کے دوران رہائشی کرایوں میں بھی سوریال کی کمی آئی ہے جس کی وجہ سے اورنگ آباد امبارگیشن پوائنٹ سے سفر حج پر جانیوالوں کو گزشتہ سال کی بہ نسبت ۱۱ ہزار سات سو روپئے کم ادا کرنے پڑینگے۔ سی ای او نے بتایا کہ اس سال سعودی پرنس نے ہندوستانی حاجیوں کے کوٹے میں ۵۲ ہزار حاجیوں کا اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے سینٹرل حج کمیٹی کی معرفت ایک لاکھ ۰۴ ہزار عازمین کو سفرحج پر بھجوایا جائیگا انھوں نے کہا کہ اضافی کوٹے سے ریاست مہاراشٹر کے حصے میں جوکوٹہ آیا ہے۔ اس کے تحت اس سال مزید ۰۲۰۲ عازمین کو موقع ملیگا مقصود احمد خان کے مطابق گزشتہ چار سالوں کے درمیان عازمین سے وصول کی گئی زائد رقم سینٹرل حج کمیٹی کے پاس جمع تھی جو ۰۰۳ کروڑ تک پہنچ چکی تھی اور یہ رقم متعلقہ حاجی صاحبان کو لوٹادی گئی ہے۔ اسی طرح انھوں نے بتایا کہ سعودی حکومت کی ہدایت کے مطابق اب حاجیوں کا بائیو میٹرک رجسٹریشن ویزاجاری کرنے سے قبل کروانا لازمی ہے جس پر آئندہ سال سے عمل کیا جاسکتا ہے تجرباتی طور پر اس کا آغاز ممبئی امبارگیشن پوائنٹ سے سفر حج پر جانیوالوں کے لئے اس سال ہی سے شروع کئے جانے کا امکان ہے۔