امریکہ کے اسامہ آپریشن کی طرح مودی حکومت بھی ایئراسٹرائک کا پختہ ثبوت دے : دگ وجے سنگھ

میں نے مودی جیسا جھوٹا شخص نہیں دیکھا۔

اندور ۔ 03 مارچ 2019. کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ نے حکومت سے پاک سرحد پر ہندوستان کے ائیر اسٹرائک کے ثبوت دینے کے لئے کہا ہے۔ ان کے مطابق، جس طرح امریکہ نے اسامہ آپریشن کے ٹھوس ثبوت دیئے تھے، ویسے ہی بھارت سرکار کو بھی پیش کرنے چاہئے۔26 فروری کو فضائیہ کے میراج ۔2000 طیاروں نے مظفر آباد، چکوٹی اور بالاکوٹ میں دہشت گردانہ کیمپ تباہ کئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، کارروائی میں 350 دہشت گرد ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا ۔ 27 فروری کو پاک کے طیارے ہندوستانی سرحد میں داخل ہوئے تھے ، جوابی کارروائی میں مگ ۔21 نے پاک کے ایف ۔16 کو مار گرایا تھا۔

’میں سوال کھڑے نہیں کر رہا‘

دگ وجے نے کہا،’میں پاکستان کے دہشت گرد کیمپوں پر بھارتی فضائیہ کے حملے پر سوال کھڑے نہیں کر رہا، ہم تکنیکی دور میں رہ رہے ہیں۔ کھلے میں کی گئی کسی کارروائی کی تصاویر سیٹلائٹ ٹیکنالوجی سے مل سکتی ہیں، لہٰذا حکومت کو ثبوت دینا چاہئے۔ امریکی حکومت نے اسامہ بن لادن کو مارنے کا ثبوت دنیا کے سامنے پیش کیا تھا۔‘‘

ونگ کمانڈر ابھینندن کی رہائی کے لئے دگوجے سنگھ نے پاکستان سرکار کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک وزیر اعظم عمران خان نے ابھینندن کی رہائی کا فیصلہ کر کے دکھایا کہ وہ ایک اچھے پڑوسی ہیں۔اب انہیں (عمران) دہشت گرد حافظ سعید اور مسعود اظہر کو ہمیں سونپ کر بہادری دکھانی چاہئے۔

دگوجے کے مطابق۔ پاک خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور حکمراں پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چاہتے تھے کہ ان کی حکومت ابھینندن کو سونپنے کے لئے بھارت کے ساتھ سودے بازی کرے۔ پاک میں عمران کی اس بات کو لے تنقید ہو رہی ہے کہ انہوں نے ابھینندن کی رہائی کے بدلے بھارت سے کوئی مانگ نہیں رکھی۔

جمعہ کو مودی نے کنیا کماری میں کہا تھا کہ 26/11 کے ممبئی حملے (2008) کے بعد فضائیہ پاک میں سرجیکل اسٹرائک کرنا چاہتی تھی لیکن اس وقت کے یو پی اے حکومت نے ایسا کرنے سے روک دیا تھا۔ اس پر دگ وجے نے کہا،’میں نے مودی جیسا جھوٹا شخص نہیں دیکھا۔‘

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading