اللّٰہ کے واسطے نکاح آسان کرو

ذوالقرنین احمد

جس طرح جماعت میں نکلنے کےلئے تشکیل کی جاتی ہے. بالکل اسی طرح اب یہ تشکیل بھی شروع ہونی چاہیئے کہ. ” نقد،ایک میں،یا فلاں مہینے یا اس سال میں کون کون اپنے لڑکے لڑکیوں کا نکاح کرے گا؟ یا کون نکاح کےلئے تیار ہے؟

پریشان ہوں کہانیاں سُن سُن، بہانے سُن سُن کر … فضول فضول بہانوں کو لیکر لوگ اپنی اولادوں کو اور اولادیں اپنے والدین مصیبت میں مبتلا کیئے ہوئے ہیں….

اور پھر حادثات کے پیش آنے کے بعد روتے کہ میں نے ایسی تربیت تو نہیں کی تھی! عزت مٹی میں ملادی! اور فلاں اور فلاں…..

سب بکواس ہے ….

اصل بات یہ ہیکہ نکاح کرو ،کرواؤ … احسان کرو خود پر بھی. اپنی اولادوں پر بھی… اور اتنا آسان کرو کہ صبح کا طالبِ علم شام کو شوہر، صبح کا تاجر، شام کو شوہر، صبح کچن روٹیاں بنارہی بیٹی شام کو دلہن بن جائے….

ہم لوگوں نے تو نکاح کو اتنا بڑا پہاڑ بنا لیا ہیکہ جو سر ہونے سے ہوتا نہیں….
نتیجتاًپہلی ہی اتنے مجاہدوں کے بعد منعقد ہوتی ہیکہ بندہ دوسری ،تیسری اور چوتھی کہ تصور ہی سے ادھ مرا ہوجاتاہے….

اللّٰہ کے واسطے نکاح آسان کرو

تاکہ زنا مشکل ہوجائے …..

*#تحریک_نکاح*

Leave a comment