ناندیڑ: گاڑی پورہ کالاپُل کے پاس غیر قانونی دیسی پستول سمیت ایان بیگ گرفتار

ناندیڑ، 24 جولائی:(ورق تازہ نیوز) سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر نیلابھ روہن کی ہدایت اور نگرانی میں ناندیڑ شہر میں جاری خصوصی کومبنگ آپریشن کے دوران اتوارہ پولیس نے ایک شخص کو غیر قانونی دیسی پستول (آتشیں اسلحہ) سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے تقریباً 30 ہزار روپے مالیت کا ایک دیسی پستول بھی ضبط کیا ہے۔پولیس کے مطابق 23 جولائی 2026 کو کومبنگ آپریشن کے دوران اتوارہ پولیس اسٹیشن کے انچارج کی قیادت میں پولیس سب انسپکٹر جلباجی گائیکواڑ اور ان کی ٹیم کو خفیہ اطلاع ملی کہ گاڑی پورہ سے گوتم نگر جانے والی سڑک پر کالا پل کے قریب ایک نوجوان غیر قانونی پستول لے کر گھوم رہا ہے۔

اطلاع کی تصدیق کے بعد پولیس نے پنچ گواہوں کی موجودگی میں ناکہ بندی کر کے مشتبہ شخص کو حراست میں لیا۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے اپنا نام ایان بیگ ولد یوسف بیگ (24 سال)، ساکن پاکیزہ نگر، ٹائر بورڈ، دیگلور ناکہ، پرانے پوسٹ آفس کے قریب، بیل مارکیٹ، اتوارہ، ناندیڑ بتایا۔جسمانی تلاشی کے دوران اس کی کمر سے ایک چاندی رنگ کا دیسی پستول برآمد ہوا۔ پولیس نے اسلحہ کا لائسنس طلب کیا، تاہم ملزم کوئی قانونی دستاویز پیش نہ کر سکا، جس کے بعد پنچنامہ تیار کرتے ہوئے پستول ضبط کر لیا گیا۔اس معاملے میں اتوارہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ نمبر 255/2026 بھارتی آرمس ایکٹ کی دفعہ 3/25 کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش پولیس سب انسپکٹر جلباجی گائیکواڑ کر رہے ہیں۔

یہ کارروائی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر نیلابھ روہن، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سورج گرو، پولیس انسپکٹر رامیشور کھنال اور سنجے شندے کی رہنمائی میں انجام دی گئی، جبکہ پولیس سب انسپکٹر جلباجی گائیکواڑ اور پولیس اہلکار بندو کلندر، ہرپریت سنگھ سکھئی، اسرائیل شیخ، صاحب راؤ جگتاپ اور کورنولے نے اس کارروائی میں حصہ لیا۔ناندیڑ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی شخص کے پاس غیر قانونی اسلحہ ہو یا کوئی مشکوک سرگرمی نظر آئے تو فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا پولیس

کنٹرول روم کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔
ناندیڑ ضلع میں دفعہ 37 کے تحت اجتماع اور اسلحہ پر پابندی نافذ
ناندیڑ، 24 جولائی: ناندیڑ ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے پیش نظر 26 جولائی 2026 کی صبح 6 بجے سے 9 اگست 2026 کی نصف شب تک اجتماع (جمع بندی) اور اسلحہ بندی کے احکامات نافذ رہیں گے۔ اس کی اطلاع ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ کے دفتر کی جانب سے دی گئی ہے۔ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ نے مہاراشٹر پولیس ایکٹ 1951 کی دفعہ 37(1) اور 37(3) کے تحت یہ احکامات جاری کیے ہیں۔ ان احکامات کے مطابق پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے عوامی مقامات یا ان کے اطراف میں جمع ہونے اور نوٹیفکیشن میں درج سرگرمیوں پر پابندی عائد رہے گی۔تاہم یہ پابندیاں ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں، سرکاری ملازمین، شادی کی تقریبات، جنازوں، مذہبی پروگراموں، یاتراؤں اور مجاز اتھارٹی سے باقاعدہ اجازت حاصل کرنے والی جلوسوں پر لاگو نہیں ہوں گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading