اشتعال انگیز تقریر کے معاملے میں خوشبو پانڈے گرفتار

جمئی: بہار کےجمئی میں اتوار کو دو گروہوں کے درمیان پتھر بازی کے بعد خوشبو پانڈے کو اشتعال انگیز تقریر دینے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق، پانڈے نے ہنومان چالیسہ پاتھ کے دوران اشتعال انگیز تقریر اور قابل اعتراض نعرے لگائے، جس سے دو کمیونٹیز کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

اس کے علاوہ، پانڈے اور دیگر لوگوں پر پولیس کو بتائے بغیر پروگرام کا انعقاد کرنے کا بھی الزام ہے۔ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں پانڈے کو اشتعال انگیز تقریر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

جھازا تھانے کے انسپیکٹر نندن رائے نے واقعہ کے حوالے سے سات نامزد اور 50 نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج کیا ہے۔ گرفتاری کے بعد پانڈے کو میڈیکل جانچ کے لیے صدر اسپتال لایا گیا اور پیر کی رات ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، جس کے بعد انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔

اتوار کو پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا
ہندو سوا بھیمان سنگٹھن کے اراکین نے اتوار کو ایک پروگرام کا انعقاد کیا تھا جو اس وقت پرتشدد ہو گیا جب ایک بھیڑ نے پروگرام سے واپس آنے والے لوگوں پر پتھر اور اینٹوں سے حملہ کیا۔ اس حملے میں جمئی نگر پریشد کے نائب صدر نتیش کمار ساھو اور ‘ہندو شیرنی’ کے نام سے مشہور پانڈے سمیت کئی لوگ شدید زخمی ہو گئے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading