اچانک ہائی وے پر ببر شیر 🦁 آگیا اور ٹریفک تھم گئی ،ویڈیو وائرل

یہ ویڈیو واقعی حیرت انگیز اور خوفزدہ کرنے والا ہے! یہ ویڈیو گجرات کے بھاو نگر-سومناتھ ہائیوے کا بتایا جا رہا ہے، جس میں ایک ببر شیر اچانک سڑک پر آ جاتا ہے، جسے دیکھ کر وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کی رفتار ایک دم تھم جاتی ہیں۔

حیرت انگیز یہ منظر وہاں موجود لوگوں نے کیمرے میں قید کر لیا۔ اب یہی ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے۔

انسٹاگرام پر اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ، ‘بھاو نگر-سومناتھ ہائیوے پر اس وقت ٹریفک کچھ دیر کے لیے تھم گیا، جب اچانک ایک ایشیائی شیر سڑک پر آ گیا۔ جنگل کے راجا کو دیکھتے ہی کار، ٹرک اور بائیک سب رک گئے اور تقریباً 15 منٹ تک وہان نہیں چلے۔ یہ ویڈیو ایک کار سے شوٹ کیا گیا ہے، جو سڑک کے دوسری طرف رکی ہوئی تھی۔ تاہم، شیر ہائیوے کے کنارے ڈھلان سے نیچے اترکر ایک مندر کی طرف چلا گیا۔’

یہ ویڈیو جنگلی حیات اور انسانی دنیا کے درمیان کی انوکھی ملاقات کا نظارہ ہے، جو کبھی کبھی ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔ آپ کا اس ویڈیو کے بارے میں کیا خیال ہے؟

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading