اسکوٹر پرسوار ہوکردفتر پہنچنے والے منوہر پاریکر کے بارے میں مزید جانئے

منوہر پاریکر کی شخصیت ہی کچھ ایسی تھی جو لوگوں پر مختلف اثر چھوڑ دیتی تھی. کینسر سے جنگ لڑ رہے پاریکر نے اتوار کو آخری سانسیں لیں. حال ہی میں گوا کا بجٹ پیش کرنے سے پہلے منوہر پاریکر نے کہا تھا، ‘حالات ایسی ہیں کہ تفصیلی بجٹ پیش نہیں کر سکتا لیکن میں بہت زیادہ جوش میں اور مکمل طور ہوش میں ہوں.’ اس سے ان کی زندہ دلی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے.

 

ابتدائی زندگی اور تعلیم
منوہر پاریکر 13 دسمبر 1955ء کو ماپسا، گوا میں پیدا ہوئے تھے۔انہوں نے ابتدائی تعلیم لویولا ہائی اسکول، مارگاو¿ سے حاصل کی۔ثانوی تعلیم مراٹھی زبان میں حاصل کی اور سنہ 1978ء میں میٹالرجیکل انجینئری میں گریجویٹ کرنے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، بمبئی (آئی ائی ٹی بمبئی) گئےوہ آئی آئی ٹی سے پہلے فارغ التحصیل ہیں جو ایک بھارتی ریاست کے ایم ایل اے تھے۔ سنہ 2001ء میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، بمبئی کی جانب سے انہیں پروقار فارغ التحصیل کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔
نجی زندگی
ان کی زوجہ میدھا کا سنہ 2001ء میں انتقال ہوا تھا۔ان کے دو بیٹے ہیں – ا±تپل نے مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجینئری کیا ہے اور ابھیجیت گوا کا بزنس مین ہے۔
اعزازات
سنہ 2001ءمیں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، بمبئی نے منوہر پاریکر کو پروقار فارغ التحصیل کا اعزاز دیا۔سنہ 2012ءکو سیاست کے زمرے میں انہیں سال کے سی این این-آئی بی این بھارتی اعزاز سے نوازا گیا۔ 28 ستمبر 2018ء کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی گوا نے انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی۔ 26 اکتوبر 2018ء کو سوراجیہ ایوارڈز، 2018ء کے موقع پر انہیں ڈاکٹر ایس پی مکھرجی اعزاز ملا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading