اردھاپورمیں یوم شہادت بابری مسجد کے موقع پر بندمنایاگیا

اردھاپور:6؍ڈسمبر ( شیخ زبیر ) بابری مسجد کی شہادت کو آج 26 سال مکمل ہورہے ہیں اس وقت کے وزیر اعظم نے مسلمانان ہند سے یہ وعدہ کیا تھا کے بابری مسجد کو اسی مقام پر دوبارہ تعمیر کر کے دیا جائیگا۔لیکن آج تک یہ وعدہ وعدہ ہی رہا۔آج بھی مسلمان اس ملک میں بابری مسجد کی بازیابی کے لئے سپریم کورٹ میں لڑائی لڑ رہے ہیں ۔اورمسلمانان ہند کو اس بات پر پورا یقین ہے کہ کورٹ انکے حق میں فیصلہ دیگا۔اسی کے پیش نظر شہریان اردھاپورنے ہر سال کی طرح اس سال بھی تحصلدار کے ذریعے صدر جمہویہ کو اس بات کی یاد داشت دی کہ بابری مسجد کی تعمیر کا جو وعدہ کیا گیا تھا اس کو پورا کر کے مسلمانان ہند سے انصاف کیا جائے۔اور دوبارہ اسی مقام پر مسجد کی تعمیر کرکے دی جائے۔ تاکی مسلمانوں کا عدلیہ اور حکومت پو بھروسہ بنا رہے اور عالمی سطح پر بھی ہمارے ملک کی سالمیت اور اتحاد کی مثال قائم رہے ۔IMG-20181206-WA0024
 مسلمانان اردھاپور حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ تک حکومت کسی بھی شر انگیزی کو برداشت نہ کرے اور قانون کی بالا دستی قائم رکھے ۔اس موقع پر قاضی صلاح الدین ،مرزا اختر اللہ بیگ(نائب صدر بلدیہ) ،سلیمان خان(امیر مقامی جماعت اسلامی)،عبدالمصور خطیب(نگر سیوک)،ولی میاں خطیب،غوث ملا،مرزا کریم بیگ،سید انور علی،یوسف پٹھان،رحمت خان ،افروز خان ٹیلر،افسر صدیقی(نگر سیوک)،شیخ لائق (نگر سیوک)،محمد سلطان(نگر سیوک) ،مقتدر پٹھان(نگر سیوک)،عمران صدیقی(نگر سیوک)،سید عمران ایڈوکیٹ،ڈاکٹر ذاکر انعامدار،جاویڈ چودھری،شیخ رفیق (ایم پی جے)،شیخ زبیر پترکار،ظفر بیگ ،یاسر بیگ ،شہباز ٹیلر ،شاکر خان ،مظفر خان،مجاہد خان،عقیل خان (ضلع صدر ایس آئی او ناندیڑ)،شریف چودھری ،حفیظ چودھری،رئیس جانی،ڈاکٹر مجاہد،مرز اابو ذر بیگ،شیخ شکیل ممبر ،شیخ رضوان ،مرزا نجات بیگ،انضر انعامدار،عامر خان ،ظفر منیار نومان خان ،شکیل پترکار،اور سیکڑوں معزیزین و نوجوانوں اس موقع پر موجود تھے۔
Leave a comment