بی جے پی کو بڑاجھٹکا‘ایک اور رکن پارلیمنٹ نے استعفیٰ دیا

لکھنو¿: اپنے متنازعہ بیانوں سے مرکز اورریاستی حکومت کو اکثرگھیرنے والی اترپردیش کی بہرائچ سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)سے رکن پارلیمنٹ ساوتری بائی پھولے نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دے دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ دلت ہونے کے ناطے پارٹی میں ان کی نہیں سنی جارہی تھی۔ساوتری بائی پھولے نے دارالحکومت لکھنو¿ میں بابا صاحب بھیم راوامبیڈکر کے پری نرمان دیوس کے موقع پر بی جےپی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جےپی دلت، پسماندہ طبقےاورمسلمانوں کی مخالف ہے۔ بی جے پی ملک کو منو اسمریتی سے چلانا چاہتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی ریزرویشن ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ساوتری بائی پھولے نے کہا کہ ریزرویشن اورآئین کو ختم کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ استعفیٰ کے ساتھ ہی 23 دسمبرکولکھنو کے رمابائی میدان میں مہا ریلی کا اعلان بھی کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بابا صاحب بھیم راو امبیڈکرکے ذریعہ بنائے گئے آئین کی حفاظت کے لئے کہا کہ بابا صاحب بھیم راو امبیڈکرکے ذریعہ بنائے گئے آئین کے تحفظ کے لئے لکھنو کی ریلی میں بڑا دھماکہ کریں گی۔ آئین اورریزرویشن کی تحریک کو اب وہ آگے بڑھائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ ممبرپارلیمنٹ کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ ماہ سے ساوتری بائی پھولے مسلسل پارٹی اوراپنی حکومت پرحملہ آورتھیں۔ انہوں نے ریزرویشن اورایس سی/ ایس ٹی ایکٹ میں ترمیم کولے کربھی محاذ کھول دیا تھا۔ وہ مسلسل اپنے بیانات کو لے کرسرخیوں میں تھیں۔ گزشتہ دنوں بھگوان ہنومان کو دلت بتائے جانے والے بیان پربھی پھولے نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پرتنقید کی تھی۔ساوتری نے کہا کہ دلتوں کو مندرنہیں آئین چاہئے۔ انہوں نے بھگوان رام کو منووادی بتاتے ہوئے کہا کہ بجرنگ بلی اگردلت نہیں تھے، تو انہیں انسان کیوں نہیں بنایا گیا۔ انہیں بندر کیوں بنایا گیا؟ ان کے منہ میں سیاہی کیوں لگائی گئی اورانہیں پوچھ کیوں لگائی گئی؟ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ کیونکہ وہ دل تھے۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے بھگوان رام کو بغیرطاقت والا بتاتے ہوئے کہا کہ اگران میں طاقت ہوتی تو مندربن جاتی۔یوگی آدتیہ ناتھ پرطنز کستے ہوئے ممبرپارلیمنٹ نے کہا کہ یوگی کا دلت پریم صرف دکھاوا ہے، اگرانہیں دلتوں سے پیارہے تو دلتوں کو گلے لگائیں اوردلتوں کوعزت دیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں جتنی بھی مندرہیں وہاں دلتوں کوہی پجارا رکھا جانا چاہئے کیونکہ تین فیصد پنڈت ہی ہرجگہ قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading