طلباء و طالبات خصو صًا دسویں (۱۰) اور بارہویں (۱۲) کے اسٹوڈنٹس کے لیے آئی وائی ایف(اسلامک یوتھ فیڈریشن) برانچ ناندیڑ کی جانب سے ایک کیرئیر گائنڈنس سمینار منعقد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اسٹوڈنٹس اور سر پرست حضرات نے شرکت کرکے پروگرام کو کامیاب کیا۔اس سمینار میں ایجوکیشنل فیلڈ کے ماہرین جیسے جناب ظہور سر، جناب فیصل انصاری صاحب،جناب مسعود اختر صاحب، نے کیرئیر کو لیکر طلباء کی رہنمائی کی،تلاوت کلام پاک کے بعد ڈسٹرکٹ انچارج پرویز نادر کے افتتاحی کلمات سے پروگرام کا آغاز ہوا، جس میں آئی وائی ایف کا تعارف اور مقاصد بیان کیے گئے۔مہمان خصوصی سید ریحان(رکن شوری ،آئی وائی ایف، مہاراشٹر) کا خصوصی خطاب بعنوان "کبھی ائے نوجواں مسلم تدبر بھی کیا تونے،، ہوا جس میں موصوف نے اصل کامیابی آخرت کی کامیابی کو بتایا،دولت،عہدہ اور شہرت تو اللہ نے ہر کسی کے حصے میں رکھی ہے ، ساتھ ہی تعلیم کے حقیقی مقصد سے واقف کرایا جس کے ذریعے اللہ کی رضا حاصل کی جائے،جدید تعلیم کو بغرض معاش و تحقیق تو اختیار کیا جا سکتا ہے لیکن مغربی طرز زندگی اور تہذیب سے مرعوب ہوئے بغیر اسلامی شناخت کو باقی رکھنے میں ہی عافیت ہے ان خیالات کا اظہار کیا، اس سمینار کی نظامت سید عمران (صدر ناندیڑ برانچ) نے انجام دی،آخر میں سوال جواب کے ذریعے بھی طلباء و طالبات کے اشکالات اور مستقبل کو لیکر شبہات کو دور کیا گیا نیز بہتر و روزگار کے مواقع کی نشاندہی کی گئی،اس سمینار میں اسٹوڈنٹس کو اپنے تابناک و روشن مستقبل سے جوڑنے کے لیے سائنسدانوں کے عظیم کارناموں کو نمائش(ایگزیبشن ) کے ذریعے بتایا گیا،
