احمد آباد۔مندر مسجد اوررام رحیم کے آس پاس میں گھومنے والی ہندوستان کی سیاست اوراسی طرح کی سیاست کرنے والے سیاستداں کو آئینہ دکھانے کا کام احمد آباد کے مسلم نوجوانوں نے کیا ہے۔ دراصل ان مسلم نوجوانوں نے ایک مسجد میں غیرمسلموں کو بلا کراسلام کی دعوت نہیں بلکہ مساجد میں کیا کچھ ہوتا ہے اس کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے نظرآئے۔مسلمانوں کی جانب سے دی گئی دعوت کو احمدآباد کے غیرمسلموں نے قبول کرتے ہوئے مسجد میں پہنچے اوروضو کرنے سے لے کرنمازتک کیا کچھ ہوتا ہے اورنماز کیوں ادا کی جاتی ہے۔ اس کے بارے میں جانکاری حاصل کرتے ہوئے نظر آئے۔ احمد آباد کے رکھیال علاقے میں موجود مسجد ”عمربن خطاب” میں غیرمسلموں کے لئے خصوصی طورپر”آومسجد کی ملاقات لو” کے عنوان پرایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں غیرمسلموں نے حصہ لیا.