ایوت محل:اسلامک یوتھ فیڈریشن (آئی وائی ایف) مہاراشٹر جو مسلم طلباء و نوجوانوں کی آرگنائزیشن ہے،اس کا تین روزہ ممبرز تربیتی اجتماع رائیل پیلیس ایوت محل میں منعقد کیا گیا،آئی وائی ایف اپنے ممبران کی تعلیم و تربیت کے لیے مختلف مہمات اور تربیتی پروگرام کا انعقاد کرتی ہے،جس کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ایوت محل میں تین روزہ اجتماع کامیابی سے اپنے اختتام کو پہنچا،
جس میں تربیت و تزکیہ، تعلیم و مہارتی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے، ساتھ ہی عقائد، فکرو نظریات پر مبنی عنوانات کے تحت تقاریر اور مختلف سرگرمیوں کے ذریعے ممبران کی تربیت کی گئی،آئی وائی ایف بھارت میں مسلمانوں کی تعلیمی و معاشرتی اصلاح اور تربیت کا کام انجام دینے والی ایک مسلم طلباء جماعت ہے،جو اصلاح معاشرہ اور خدمت خلق،طلباء کی تعلیمی مسائل کی یکسوئی کا بھی کام بخوبی انجام دیتی ہے،
ساتھ ہی مسلم طلباء میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے،اس پروگرام میں مقررین کے طور پر معاذ احمد جاوید(کل ہند صدر،آئی وائی ایف) جاوید مومن (ریاستی صدر آئی وائی ایف، مہاراشٹر) نے شرکت کی-