ناندیڑ:10ڈسمبر ( ورق تازہ نیوز)شہرناندیڑ کی معروف ہلچل ہوٹل کے مالک جناب محمدچاﺅس کے چھوٹے بھائی احمد بن علی عمشان عمر55سال ساکن عرب گلی‘درگارمسجد ناندیڑ کا طویل علالت کے باعث آج بروز اتوار 10 ڈسمبر کو بعد مغرب انتقال ہوگیا۔
مرحو م کی نماز جنازہ کل بروز پیر صبح دس بجے مسجد سرائے میرعالم ناو گھاٹ میں ادا کی جائے گی اور اسی سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی ۔
مرحوم احمدچاوس ملنسار وخوش مزا ج شخصیت کے مالک تھے ۔انکے پسماندگان میں دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔اس طرح کی اطلاع محمدچاوس نے دی ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی بال بال مغفر ت فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل دے ۔ آمین