فضائیہ حملے کے بعد کشمیر میں حالات کشیدہ
سری نگر:ہندوستان نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے پاکستان مقبوضہ کشمیر میں جیش محمد کے 200 سے زیادہ دہشت گردوں کو مار گرانے کے بعد کشمیر میں منگل کے روز ماحول کشیدہ ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
-
ایئراسٹرائیک کس طرح کہ جاتی ہے؟-
-
ہندوستانی حملہ کی مبینہ تصاویر پاکستان نے جاری کی
-
ہندوستان کے خلاف جوابی کارروائی کریں گے۔پاکستان
-
ائیراسٹرائیک : عینی شاہدین نے کیا دیکھا جانئے
-
فضائیہ حملے کے بعد کشمیر میں حالات کشیدہ
پاکستان مقبوضہ علاقہ میں ہندوستانی فضائیہ حملے کو لےکر سری نگر اور وادی کے دیگر بڑے شہروں کے رہائشیوں کو چھوٹے- چھوٹے گروپوں میں بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ہندوستان اور پاکستان کے بیچ سبھی جنگوں کو دیکھنے والے عبدل غنی ڈار (80) نے کہا، ” ہم امید کرتے ہیں کہ یہ یہیں ختم ہو جائےگا اور اس میں اضافہ نہیں ہوگا۔ اگر دشمنی میں اضافہ ہوتا ہے تو اس سے سرحدی علاقوں میں رہ رہے لوگ سب سے زیادہ متاثر ہوں گے“۔قابل غور ہے کہ پلوامہ حملہ کے بعد ہندوستانی فضائیہ نے سرحد کے پار چھپے بیٹھے جیش محمد کے دہشت گردوں کے خلاف گزشتہ رات بڑی کارروائی کی۔ ہندوستانی فضائیہ نے گزشتہ رات لائن ا?ف کنٹرول کے پار دہشت گرد کیمپوں پر تقریبا 1000 کلو گرام کے بم برسائے۔ وہیں اس فضائی حملہ میں 200 سے 300 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔