ایئراسٹرائیک کس طرح کہ جاتی ہے؟

نئی دہلی ۔ایئراسٹرائیک کرنے کے لئے سرجیکل اسٹرائیک کی طرح سے کسی بڑے تام جھام کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ ایئراسٹرائیک کرنےکے لئے دو سے تین فائٹرایئرکرافٹ ہی کافی ہوتے ہیں۔ ایئراسٹرائیک کے تحت ایک ایئرکرافٹ کوہدف دیا جاتا ہے۔ وہ ایئرکرافٹ ہی مشن کوپورا کرتا ہے۔ یہ کہنا ہے گروپ کیپٹن ریٹائرڈ ترون کمارسنگا کا۔ نیوز18 سے خاص بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ کیسے ہمارے فائٹرپائلٹ ایئراسٹرائیک کوانجام دیتے ہیں۔

ترون کمارسنگا نے بتایا کہ جس علاقے میں ایئراسٹرائیک کرنی ہوتی ہے، سب سے پہلے نقشے پراس علاقے کودیکھا جاتا ہے۔ اس علاقے کے آس پاس دشمن کے علاقے کون کون سے ہیں۔ اگرایئراسٹرائیک والے علاقے میں ہمارے ایئرکرافٹ آپریشن کریں گے توواپس کہاں سے ہوکرآنا ہے۔


یہ بھی پڑھیں


کہیں ہم ایل اوسی کوتوپارنہیں کررہے ہیں۔ سرحدکی خلاف ورزی تونہیں کررہے ہیں۔ یہ سب بھی حکمت عملی کا حصہ رہتا ہے۔ دوسرا حصہ یہ ہوتا ہے کہ جس پائلٹ کوآپریشن کا ٹاسک دیا گیا ہے، اسے ہوا میں تحفظ فراہم کرنا، اس کام کے لئے آپریشن کوانجام دینے جارہے پائلٹ کوکم ازکم دوفائٹرایئرکرافٹ ہوا میں سیکورٹی فراہم کرتے ہیں۔ یہ دوایئرکرافٹ دیکھتے ہیں کہ دشمن کا کوئی جہازتونہیں آرہا ہے۔

اگردشمن کا کوئی جہازآرہا ہوتا ہے تو سیکورٹی دینے والے یہ دو پائلٹ ان سے الجھتےہیں۔ وہیں آپریشن کو انجام دینے جارہے پائلٹ دشمن کے جہازوں کی پرواہ کئے بغیراپنے ٹاسک کوپورا کرتا ہے۔ اسے دائیں بائیں دیکھنے کی ضرورت نہیں پڑتی ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading