ہندوستانی حملہ کی مبینہ تصاویر پاکستان نے جاری کی

نئی دہلی ۔جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلہ پر دہشت گردانہ حملہ کا بدلہ لینے کیلئے ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان مقبوضہ کشمیر میں گھس کر جیش کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے ۔ رات تقریبا ساڑھے تین بجے ایک ساتھ 12 میراج 2000 جنگی طیاروں نے دہشت گردوں کے بڑے ٹھکانوں پر حملہ کیا اور اس کو پوری طرح سے تباہ کردیا ۔

وہیں پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور اس کاروائی کے بعد بھی اپنی شیخی بگھارنے سے باز نہیں آئے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے چار تصاویر شیئر کیں اور دعوی کیا کہ یہ ان پیلوڈ کی تصویریں ہیں جو ہندوستانی فضائیہ نے پاکستانی فضائیہ کے جواب سے ڈر کر بھاگنے کے پہلے گرا دکئے تھے۔


یہ بھی پڑھیں


انہوں نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ’’ پاکستانی فوج کی کاروائی کی وجہ سے ہندوستانی فضائیہ نے جلد بازی میں اپنے پیلوڈ کو یہیں گرا دیا۔ وہیں انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہندوستانی فضائیہ سرحد پار کرکے پی او کے میں داخل ہوئی تھی، لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا تھا.

جیش کے ٹھکانے تباہ کرنے پر فوج کو راہل گاندھی ممتا بنرجی شردپوار و دیگر کی جانب سے مبارکباد


اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading