لاتور(محمدمسلم کبیر)ڈاکٹر مقبول احمد مقبول٬صدرادارۂ ادب اسلامی اودگیر کے بموجب اداراۂ ادب اسلامی اودگیر کے زیر اہتمام بتاریخ 14/اکتوبر 2018 کو یکروزہ علاقائی ادبی کانفرنس بعنوان “اردو ادب میں قومی یکجہتی اور حب الوطنی” اور سہ لسانی مشاعرہ بہ عنوان “مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا” بمقام گرانڈ فنکشن ہال،جلکوٹ روڈ، اودگیر میں منعقد کیا جارہا ہے۔اس کانفرنس کے دو اجلاس ہوں گے.پہلا اجلاس 2 بجے سہ پہر کو شروع ہوگاجسکی صدارت ڈاکٹر شیخ عظیم الدین(ڈین ایجوکیشن،انٹیگرل یونیورسٹی،لکھنو) کریں گے اور مہمان خصوصی کے طور پر شری دھننجے گڑسورے (معروف مراٹھی قلم کار) رہیں گے۔ڈاکٹر سلیم محی الدین،ڈاکٹر شیخ محبوب ثاقب، محمد عظمت الحق اور قریشی زیتون بانو مقالے پیش کریں گے.دوسرا اجلاس ڈاکٹر حامد اشرف(صدر شعبہء اردو ایم.یو کالج اودگیر) کی صدارت میں ہوگا.ڈاکٹر جی.جی جیولیکر مہمان خصوصی ہوں گے۔ ڈاکٹر خلیل صدیقی،ڈاکٹر ناصراللہ انصاری، جاگیردار عذرا شیرین اور شیخ ارم فاطمہ مقالات پیش کریں گے.جناب عبدالغفار راہی ناندیڑ کی صدارت میں سہ لسانی مشاعرے کی شمع9/ بجے شب روشن کی جائیگی۔ ڈاکٹر فہیم صدیقی،ڈاکٹر سلیم محی الدین، ڈاکٹر مقبول احمد مقبول،ظہیر احمد جوش، محبوب پاشامحبوب،ڈاکٹرخلیل صدیقی قاضی،سید مصطفی علی،سید پاشا رہبر، قاسم ساجد،منان عظیم،خضر خاں شرر، ماجد قادری،سید عقیل،عمران راغب،مبین عاقب،گوئیند کالے،سری گن ریڈی اور شیواجی سوامی کلام سنائیں گے.کنوینر ڈاکٹر مقبول احمد مقبول نے تمام اردو دوست اور اہل ذوق حضرات سے کثیر تعداد میں شریک ہو کر کانفرنس اور مشاعرے کو کامیاب بنانے کی خواہش کی ہے.