نئی دہلی : 16 ستمبر:ہندوستانی ریلوے کے فلیکسی کرایہ میں جلد ہی ترمیم ہوسکتی ہے۔ وزارت ریلوے نے اب اس سلسلہ میں فیصلہ کرلیا ہے اور جلد ہی اس کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ترمیم شدہ اسکیم میں کچھ کم مقبول پریمیم ٹرینوں کو اسکیم سے پوری طرح سے ہٹادیا جائے گا جبکہ زیادہ مقبول ٹرینوں میں اسکیم کو ہمسفر کی طرز پر نافذ کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے نے مسافروں کو راغب کرنے کیلئے 40 ٹرینوں میں اس نظام کو ختم کرنے کا ارادہ بنایا ہے۔ باقی ماندہ 102 ٹرینوں میں یہ نظام جاری رہے گا۔ حالانکہ ان ٹرینوں کے مسافرین کو بھی ریلوے نے راحت دی ہے۔ ریلوے سفر کے دن سے چار دن پہلے تک دستیاب سیٹوں کی بکنگ پر 50 فیصد کی رعایت ا?فر کرنے جارہا ہے۔ا?پ کو بتادیں کہ فلیکسی کرایہ اسکیم 9 ستمبر 2016 سے راجدھانی ، شتابدی اور دورنتو میں نافذ کی گئی تھی۔ اس میں شروع کی 10 فیصد سیٹیں عام کرایہ پر دی جاتی ہیں جبکہ اس کے بعد فی 10 فیصد سیٹ کیلئے 10 فیصد اضافی کرایہ وصول کیا جاتا ہے جو بڑھ کر زیادہ سے زیادہ 50 فیصد تک ہوجاتا ہے۔ اس طرح ا?خری 10 فیصد سیٹوں کیلئے ڈیرھ گنا کرایہ بھی دینا پڑتا ہے۔