یوگی کا بجٹ ہر قسم کے عزم سے عاری، محض کاغذات کا بنڈل: اکھلیش یادو

لکھنؤ: سماج واد ی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے منگل کو یوگی حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ کو پروگرام و پالیسی سے عاری بتایا۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مالیاتی خاکہ پیش کرنے کے بعد سے ثابت ہوگیا ہے کہ حکومت کے پاس پالیسی اور پروگرام کی کمی ہےجس کی وجہ سے ریاستی عوام کو مسلسل دقتوں ومشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ایس پی سربراہ نے کہا کہ بجٹ میں نوجوانوں اور خواتین کی سیکورٹی کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی ہے۔عوام نے عوامی مسائل کے مطالعہ کے لئے کچھ نہیں کیا ہے ۔اور بجٹ ہر قسم کے عزم سے عاری محض کاغذات کا بنڈل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ریاست میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے کوئی نئی پہل نہیں کی ہے۔ آپ تصور کرسکتے ہیں کہ ابھی تک ریاست میں کسی بھی قسم کی کوئی سرمایہ کاری نہیں ہوئی ہے۔

ایس پی سربراہ نے پوروانچل ایکسپریس وے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی حکومت کا آئیڈیا تھا اب بی جے پی حکومت اس کا نام تبدیل کرکے کریڈٹ لے رہی ہے۔ اکھلیش نے یوگی حکومت کے ریاست کی ترقی کو رفتار دینے کے دعوی پر بھی سوال کھڑے کئے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading