تبلیغی جماعت کے ذمہ دار الحاج معین الدین کا انتقال

لاتور ۔2 اکتوبر ( پریس ریلیز ) ضلع لاتور کے تعلقہ ریناپور پان گائوں کے تبلیغی جماعت کے امیر ،مولانا عظیم الدین صاحب( کار گذار جمعیۃ علماء ضلع لاتور) کے والد محترم الحاج معین الدین صاحب آج یہاں چو ہان ہاسپٹل لاتور میںمختصر علالت کے بعد85 ؍ سال کی عمر میںاپنے خا لق حقیقی سے جا ملے ۔انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ہزاروں سوگواروں کی مو جود گی میں پان گائوں میںنمازجنازہ ادا کی گئی اور انکے آبائی قبرستان میںتدفین عمل میں آئی۔ اس سانحہ ارتحال پر جمعیۃ علماء مہا راشٹرکے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے گہر ے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے صاحبزادے مولانا عظیم الدین سے فون پر بات کرکے تعزیت مسنونہ اور دعائے مغفرت پیش کی۔مرحوم نے اپنی پوری زندگی تبلیغی جماعت کے ذریعہ لو گوں کی اصلاح ،انہیں راہ راست پر لانے کی فکروں میں گذاری وہ علاقہ مراٹھواڑہ با الخصوص لاتور کے چھوٹے بڑے دیہاتوں اور پسماندہ علاقوںمیں پہونچ کر مسلمانوں کی اصلاح، نمازوں کی ادائیگی او ردین سے مر بوط کرنے کے لئے بھر پور جد و جہد اور محنت کرتے انکی یہ فکر ہو تی تھی کوئی گھر ایسا نہیں بچنا چاہئے جہاں دین کی دعوت نہ پہونچ سکے،انہوں نے مر کز ی اور صوبائی جماعت کے ذمہ داران بطور خاص حضرت جی مولانا یوسف صاحب ،حضرت جی مولانا انعام الحسن صاحب ( نظام الدین دہلی) مولانا یو نس صاحب سابق امیر جماعت مہا راشٹر موجودہ امیر جماعت الحاج حافظ منظور احمد صاحب و دیگر کے ساتھ کام کیا۔مرحوم معین الدین صاحب کو اہل مدارس اورعلماء کرام سے کافی لگائو تھا خاص طور پر قطب دکن حضرت مولانا عبد الغفورقریشی رحمۃ اللہ سے ان کا خاص تعلق تھا ،کسی بھی معاملہ میں انکے حکم کو حرف آخر سمجھتے تھے،حضرت قطب دکن کی ہدایت پر ہی اپنے بڑے لڑکے مولا عظیم الدین صاحب کو مدرسہ قاسم العلوم اودگیر میں داخل کرایا اور پھرعا لمیت کی تکمیل کرائی ،ان کی ایک خاص بات یہ تھی کہ وہ مدارس کے علماء اور طلباء کا اکرام اور تعظیم کرتے تھے ،اور اپنے ساتھیوں کو بھی اس کی تا کید کرتے تھے۔ ،اللہ تعالی مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے ،سیات کو حسنات سے مبدل فر مائے ،انکے درجات کو بلند فرمائے اورپسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔مولانامحمد ذاکر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہا راشٹر نے صوبہ بھر کے تمام جمعیتی احباب ، ذمہ دا ران مدارس اور ائمہ مساجد سے گزارش کی ہے کہ مر حوم کے لئے ایصال ثواب کا اہتمام کریں ۔

Leave a comment