‘RTE’ ویٹنگ لسٹ اسٹیج 1 کے داخلے کے لیے مہلت میں توسیع
داخلے کا عمل یکم اپریل تک جاری رہے گا
تھانے (آفتاب شیخ)
تعلیمی سال 2025-26 کے تحت آر ٹی ای 25 فیصد کوٹہ میں ویٹنگ لسٹ اسٹیج 1 کے طلبہ کے داخلے کی تصدیق کے لیے آخری تاریخ 24 مارچ مقرر تھی، تاہم اس میں توسیع کرتے ہوئے اب داخلے کا عمل یکم اپریل 2025 تک جاری رہے گا۔
ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر روہن گھوگے اور ایجوکیشن آفیسر (پرائمری) بالاصاحب راکشے نے والدین سے اپیل کی ہے کہ جو طلبہ ویٹنگ لسٹ اسٹیج 1 میں منتخب ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک ان کا داخلہ تصدیق نہیں ہوا، وہ جلد از جلد اپنے الاٹمنٹ لیٹر اور ضروری دستاویزات کے ساتھ قریبی تصدیقی مرکز میں جا کر داخلے کی تصدیق مکمل کرائیں۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ اس مرحلے کے داخلے کی آخری توسیع ہے، لہٰذا تمام والدین کو مقررہ وقت میں ضروری کارروائی مکمل کرنی ہوگی۔
