راشد خان کی دھماکہ داربلے باز

کابل :(ایجنسیز)راشد خان جتنے بہترین گیند باز ہیں ، اتنے ہی اچھے بلے باز بھی ہیں۔ اے پی ایل میں قندھار نائٹس اور کابل کے درمیان کھیلے گئے میچ میں 153 رنوں کے ہدف کا پیچھا کر رہی کابل کی ٹیم کا ایک وقت میں 18 اوورس میں چھ وکٹ پر 129 رن تھا اور اس کو جیت کیلئے ا?خر کے دو اوورس میں 24 رن بنانے تھے۔ کریز پر راشد کان اور لاری ایوانس موجود تھے۔ گیند بازی کرنے کیلئے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز سید شیرزاد آئے۔پہلی گیند پر لاری ایوانس نے ایک رن لیا۔ اب سامنے راشد خان تھے۔ راشد نے ا?تے ہی دھماکہ کردیا اور چوکا جڑدیا۔ تیسری گیند پر وہ شارٹ کھیلنے میں ناکام رہے ، لیکن اس کے بعد انہوں نے قہر ہی برپا کردیا اور ا?خری تینوں گیندوں پر تین چھکے لگادئے۔ اس طرح اس اوور میں 23 رن آئے۔اب ان کی ٹیم کو جیت کیلئے ا?خری اوور میں ایک رن بنانا تھا اور پہلی گیند پر ہی ایوانس نے ایک رن بناکر ٹیم کو چار وکٹ سے میچ جتوادیا۔ راشد نے 8 گیندوں میں 27 رن کی ناٹ ا?وٹ اننگز کھیلی۔ راشد نے گیند بازی بھی اچھی کی اورچار اوورس میں صرف 14 رن دے کر ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔اس سے پہلے قندھار نائٹس نے پانچ وکٹ پر 152 رن بنائے۔ کپتان اصغر افغان نے 31 گیندوں میں 60 رنوں کی اننگز کھیلی۔a

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading