باپ نے معصوم بیٹی کو قتل کردیا

حمایت نگر:17اکتوبر(نامہ نگار) تعلقہ کے موضع واگھی میں باپ نے اپنی لخت جگر بیٹی کو گرام پنچایت کی حفاظتی دیوار پر پٹک کر قتل کردیا ۔یہ دردناک واقعہ 16 اکتوبر کی رات دیرگئے رونماہوا ۔ پولس نے آج شام پانچ بجے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق حمایت نگر تعلقہ کے موضع واگھی کر پربھاکر انگڑے نے 16 اکتوبر کو دوپہر تین بجے شراب پی کر گھر آیا اوربیوی کے ساتھ جھگڑا کررہاتھا ۔اسی دوران شراب کے نشے میں اُس نے اپنی دیڑھ سال کی بچی انجلی کو گود میں اٹھالیااور گھر سے باہر نکل کر قدیم گرام پنچایت کی دیوار پر پٹک دیا ۔ جس کی وجہ سے انجلی شدیدزخمی ہوگئی ۔اسے فی الفور گاو¿ں کے لوگوں کی مد د سے دیہی اسپتال میںداخل کیاگیا ۔اسکی حالت تشویشناک ہونے پر ڈاکٹرنے ناندیڑ کے اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت دی ۔ لیکن ناندیڑ روانگی کے دوران ہی معصوم نے دن توڑ دیا۔اس معاملے میں انجلی کی والدہ ارچنا کی شکایت پر پربھاکر کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ۔ پولس نے آج شام پانچ بجے ملز م کوگرفتار کرلیا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading