مہاراشٹر میں پٹرول اورڈیژل پانچ روپئے سستا

وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے جمعرات کو پٹرول- ڈیژل پرایکسائز ڈیوٹی 2.5 فی لیٹرکم کردی ہے۔ جیٹلی کے اس اعلان کے بعد چھتیس گڑھ، مہاراشٹراورگجرات حکومت نے 2.5 روپئے مزید فی لیٹرٹیکس میں تخفیف کردی ہے۔ان ریاستوں کے اس اقدام کے بعد وہاں پٹرول اورڈیژل میں 5 روپئے فی لیٹر ٹیکس میں تخفیف کی گئی ہے۔ اس قدم کے بعد وہاں پٹرول اورڈیژل 5 روپئے فی لیٹرتک سستا ہوا۔ اس سے قبل وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے ڈھائی روپئے کی تخفیف کئے جانے کے اعلان کے بعد ریاستوں سے اپیل کی تھی کہ وہ بھی اپنے ویٹ میں تخفیف کریں، جس سےعوام کو فوری راحت ملے۔

Leave a comment