پڑھئے کس طرح دلہن شادی کے دو دن بعد فرارہوگئی

SURESH
سریش کے ساتھ نئی دلہن جو کہ اب فرار ہے۔

منڈی (ہماچل پردیش) کہتے ہیں کہ جوڑیاں تو اوپر سے بن کر آتی ہیں لیکن ان دنوں فرضی جوڑیاں بناکر پیسے اینٹھنے والا گروپ پوری طرح سرگرم ہے۔ اس بات کا انکشاف تب ہوا جب ایک متاثر شوہر اپنی فریاد لیکر ایس پی کے پاس پہنچا۔ معاملہ ہماچل پردیش کے منڈی ضلع کا ہے۔ یہاں پر 22 ستمبر کو لڑکی سے ملاقات ہوئی ، 24 ستمبر کو شادی بھی ہو گئی اور پھر 26 ستمبر کو دلہن فرار ہو گئی۔ متاثر شوہر کو شک ہے کہ شادیاں کروانے کے نام پر لوگوں کو لوٹنے والا گروہ یہ کام کر رہا ہے کیونکہ اس نےشادی کروانے کے عوض میں ایک خاتون کو 50 ہزار روپئے دئے تھے۔جانکاری کے مطابق بلدھاڑہ تحصیل کے سمیلا گاو¿ں کے رہنے والے 37 سالہ سریش کمار کی پہلی شادی ٹوٹ چکی ہے۔ طویل وقت سے سریش اکیلا رہ رہا تھا۔ سریش کی بہن اپنے بھائی کیلئے لڑکی تلاش رہی تھی۔ تبھی ان کا رابطہ بانس بیچنے والے ٹھیکیدار سے ہوا اور اس نے منڈی کی ایک خاتون کا نمبر دیا۔یہ خاتون شادیاں کرواتی ہے۔ سریش کی بہن سنیتا نے اس خاتون کے ساتھ رابطہ قائم کیا اور بھائی کی شادی کیلئے اچھی سی لڑکی دیکھنے کی بات کہی۔ خاتون نے سنیتا سے شادی کروانے کے عوض 60 ہزار روپئے مانگے اور بہو کی کزن سے شادی کروانے کی حامی بھری۔ اس بات کی سنیتا سے آڈیو ریکارڈنگ لی جو اس نے میڈیا کے ساتھ شیئر کی ہے۔بتا دیں کہ 22 ستمبر کو جو یہ ساری بات ہوئی اور بغیر کسی جانچ و تفتیش کے 24 ستمبر کو شادی کرنے کا دباو¿ بنایا گیا۔ 24 ستمبر کو ایس ڈی ایم گھمارویں کے پروگرام میں دونوں کی شادی کروا دی گئی۔ جس لڑکی سے شادی کروائی گئی اس کی عمر 22 سال ہے۔ شادی کروانے کے عوض 50 ہزار روپئے مانگے اور بہو کی کزن بتاکر شادی کروائی۔ 26 ستمبر کو شادی کروانے والی خاتون نے دونوں کو شاپنگ کے بہانے سرکا گھاٹ کے پاس جاہو بلایا۔ یہاں پر شاپنگ کے دوران واش روم جانے کا بہانا بناکر دلہن فرار ہو گئی۔ بتادیں کہ سریش کمار کے مطابق جس لڑکی سے اس کی شاد ی ہوئی اسی لڑکی کی ساتھ والے گاو¿ں میں ایک دیگر لڑکے کے ساتھ شادی کروائی جا رہی تھی۔ ان سے بھی شادی کروانے کے نام پر 35 ہزار روہئے لئے تھے لیکن آدھار کارڈ پاس نہ ہونے کی وجہ سے شادی نہیں ہو سکی۔ دو دن کے بعد لڑکی وہاں سے بھی فرار ہو گئی۔ متاثر کا الزام ہے کہ شادی کروانے کے نام پر ٹھگی ہو رہی ہے اور کارروائی کی مانگ کی ہے۔ایس پی منڈی گر دیو چند شرما نے بتایا کہ انہوں نے اس معاملے کی تہہ تک جانے اور کارروائی کی ہدایت دی ہے۔

Leave a comment