NCP Urdu News 9 June 23

شرد پوار کو دھمکی سیکولرازم کے لیے خطرہ ہے: مہیش تپاسے

نیلیش رانے کے خلاف احتجاج کرنے والے این سی پی کارکنان گرفتار

ممبئی: سیکولرازم پوار صاحب کی روح ہے، کوئی بھی انہیں اپنے سیکولر موقف کو تبدیل کرنے پر مجبور نہیں کرسکتا۔ اس طرح کی دھمکیوں سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، حکومت کو اب یہ واضح کرنا چاہئے کہ وہ سیکولرازم کو فروغ دے گی، آئین کا تحفظ کرے گی یا پھردابھولکر کے قاتلوں کو کھلی چھوٹ دے گی۔یہ سیدھا سوال این سی پی کے ریاستی چیف ترجمان مہیش تپاسے نے کیا ہے۔

تپاسے نے کہا کہ جیسے ہی شرد پوارصاحب کو دھمکی کی خبر وائرل ہوئی، ہمارے کارکنوں نے ہم سے پوارصاحب کے تحفظ کے بارے میں پوچھ گچھ کرنے لگے۔ ہم نے اپنے کارکنوں سے ہر قیمت پر امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج NCP کے سینکڑوں کارکنوں نے پوار صاحب سے متعلق نیلیش رانے کے ہتک آمیز ٹویٹ کے خلاف جیل بھرو احتجاج کیا۔این سی پی کے سینکڑوں کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ این سی پی کارکنوں کو آزاد میدان سے پولیس وین میں یلو گیٹ تھانے لے جایا گیا۔ اس موقع پر این سی پی نے بی جے پی لیڈر اور سابق ایم پی نلیش رانے کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔تپاسے نے کہا کہ ہمارے کارکنان پوار صاحب کے بارے میں جذباتی ہیں اور ہم ان کے وقارکی حفاظت کے لیے سڑکوں پر اتریں گے۔

تپاسے نے کہا کہ نیلیش رانے کے پاس کوئی اخلاقیات نہیں ہے۔ ہمیں یقین تھا کہ ا ی ڈی حکومت نیلیش رانے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرے گی اسی لیے ہم نے جیل بھرو احتجاج کیا جس کے بعد این سی پی کے کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔اس موقع پرممبئی ڈویژنل این سی پی کے ورکنگ صدر نریندر رانے، راکھی جادھو، پارٹی کے قومی ترجمان کلائیڈ کرسٹو کے ساتھ تمام ضلعی صدور، نوجوانوں اور خواتین کے ساتھ مل کر ممبئی ’جیل بھرو‘ احتجاج کیا۔ ان احتجاج کرنے والوں میں نسیم صدیقی، یوتھ ریجنل صدر محبوب شیخ، ممبئی یوتھ صدر نلیش بھوسلے، خواتین صدر سریکھاتائی پیڈنیکر، او بی سی ورکنگ صدر راج راجا پورکر، جنوبی ممبئی ضلع صدر مہیندر پنسارے، ممبئی اقلیتی صدر سہیل صوبیدار، یوتھ نائب صدر امول ماتلے، پرشانت پاٹل شامل تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading