ممبئی: این سی پی کے چیف ترجمان مہیش تپاسے نے دیپک کیسرکر پر براہ راست الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے شرد پوار کے خلاف بغاوت کرکے شیوسینا اور مہاراشٹرا کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی ہے۔واضح رہے کہ باغی ایم ایل ایز کے ترجمان دیپک کیسرکر نے شرد پوار پر شیوسینا کو ختم کرنے میں سنجے راوت کے پیچھے ہونے کا الزام لگایا ہے۔ اس پر مہیش تاپسے نے سخت جواب دیا ہے۔
تپاسے نے کہا کہ دیپک کیسرکر جب آپ این سی پی میں تھے تو آپ کو وقار کے ساتھ ذمہ داری دی گئی تھی اور پوارصاحب کو ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مہیش تاپسے نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کے سامنے بہت سے مسائل ہیں اور وہ انہیں حل کرنے میں مصروف ہیں۔آپ کے باغی ایم ایل اے آپ کو سورت کے راستے گوہاٹی لے گئے اور مہاراشٹر کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی۔اب مہاراشٹر نونرمان سینا کے ساتھ شامل ہونے پر آپ غور کررہے ہیں اس لئے عوام یہ جاننا چاہتے ہیں کہ باغی ایم ایل اے منسے کے ایم ایل اے بنتے ہیں یا پھر بی جے پی کے ساتھ جاتے ہیں۔ تپاسنے نے کہا کہ شیوسینا لیڈر سنجے راؤت کو ای ڈی نے سمن بھیجا ہے۔ مہاراشٹر میں مودی حکومت کے خلاف جن جن لوگوں نے آواز اٹھائی ان سب کے پیچھے ای ڈی کو لگانے کا کام کس نے کیا ہے؟ اس کا جواب بھی دیپک کیسرکر کو دینا چاہئے۔