مودی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم نوجوانوں کے زخموں پر نمک پاشی کرنے والی: ناناپٹولے

اگنی پتھ اسکیم کے خلاف کانگریس کا ریاست گیر احتجاج او رستیہ گرہ

ممبئی:مرکزی حکومت ملک کے نوجوانوں کوتباہ وبرباد کررہی ہے اور کانگریس پارٹی نوجوانوں کے ساتھ کنٹراکٹ کی بنیاد پر فوج میں بھرتی کرنے کے حکومت کے فیصلے کی سخت مخالفت کر رہی ہے۔مرکز کی بی جے پی حکومت اگنی پتھ اسکیم کے ذریعے ملک کی خدمت کے جذبے سے کھلواڑ کررہی ہے اور بیروزگار نوجوانوں کے زخموں پر نمک پاشی کررہی ہے۔ یہ باتیں آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے کہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگنی پتھ اسکیم ان نوجوانوں کے خواب کا چکناچور کرنے والاہے جو فوج میں بھرتی ہو کر ملک کی خدمت انجام دینے جذبہ رکھتے ہیں۔ اس منصوبے کی نوجوانوں کی طرف سے سخت مخالفت کی جا رہی ہے اور کانگریس پارٹی نوجوانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ یہ منصوبہ ملکی سلامتی کے ساتھ سمجھوتہ ہے اور چار سال کی سروس کے بعد فوجیوں کو نوکریوں کے لیے پھر سے در در بھٹکنا پڑے گا۔ کانگریس جوانوں کی اس طرح کی توہین کبھی برداشت نہیں کرے گی۔ ریاستی کانگریس نے اس اسکیم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاست کے تمام اسمبلی حلقوں میں ستیہ گرہ کیا۔ اس ستیہ گرہ احتجاج میں بڑی تعداد میں کانگریس لیڈران، عہدیداران، کارکنان، بے روزگار نوجوانوں اور عام لوگوں نے شرکت کی۔کولہاپور، پونے، ناسک، لاتور، ناگپور، امراؤتی، چندرپور، سندھکھیڈراجا، کرویر، راجورا سمیت تمام علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading