آئین نے ہر شہری کو ووٹ کا مساوی حق دیا ہے، کسانوں کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: سپریا سُلے

مرکزی پالیسیوں یا عالمی ٹیریف فیصلوں کا بوجھ زراعت پر نہیں پڑنے دیں گے، این سی پی-ایس پی کا دوٹوک موقف

پارٹی کے ریاستی دفتر میں 77واں یومِ جمہوریہ کی تقریب کا جوش و خروش کے انعقاد

ممبئی: ملک کے کسانوں پر کسی بھی قسم کی ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی، اور اگر مرکزی حکومت کی پالیسیوں یا بین الاقوامی تجارتی فیصلوں کے باعث زراعت، کسان یا دیہی معیشت کو نقصان پہنچتا ہے تو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شرد چندر پوار پوری قوت کے ساتھ اس کے خلاف آواز اٹھائے گی۔ یہ بات پارٹی کی قومی کارگزار صدر اور رکنِ پارلیمنٹ سپریا سُلے نے کہی ہے۔

77ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شرد چندر پوار کے ریاستی دفتر، ممبئی میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سپریا سُلے نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر پارٹی کے عہدیداران، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پرچم کشائی کے بعد سپریا سُلے نے تمام حاضرین کو یومِ جمہوریہ کی مبارکباد دی اور آئینِ ہند کے معمار ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپریا سُلے نے کہا کہ ہندوستانی آئین نے ہر شہری کو سب سے بڑا حق ووٹ کی شکل میں دیا ہے، چاہے وہ وزیر اعظم ہو یا عام آدمی، سب کے ووٹ کی قدر یکساں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کبھی آئین اور جمہوریت پر حملے کی کوشش ہوئی، عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے اس کا بھرپور جواب دیا، جو جمہوری نظام کی مضبوطی کی علامت ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملک اور ریاست کی ترقی آئین کو مرکز میں رکھ کر ہی ممکن ہے اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شرد چندر پوار کا ہر کارکن اسی سوچ کے ساتھ کام کرتا ہے۔ کسانوں کی موجودہ صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کسان کو فصل کی مناسب قیمت نہیں مل رہی، جس کے لیے اجتماعی جدوجہد ضروری ہے۔ یہ ملک جمہوری طریقے سے ہی چلے گا اور کسی قسم کی جبر یا دباؤ کی سیاست کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

داؤوس میں ہونے والے سرمایہ کاری معاہدوں پر بات کرتے ہوئے سپریا سُلے نے کہا کہ سرمایہ کاری آنا خوش آئند ہے، لیکن یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ گزشتہ برسوں میں کیے گئے معاہدوں کا عملی فائدہ کیا ہوا، کتنی سرمایہ کاری حقیقت میں آئی اور کتنے روزگار پیدا ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر لیے جانے والے ٹیریف یا تجارتی فیصلوں کا براہِ راست نقصان بھارتی زراعت کو نہیں پہنچنا چاہیے۔ سپریا سُلے نے کہا کہ یومِ جمہوریہ صرف ایک تقریب نہیں بلکہ اپنے آئینی حقوق اور ذمہ داریوں کو یاد رکھنے کا دن ہے۔ جمہوریت، آئین اور کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے پارٹی کی جدوجہد آئندہ بھی پوری سنجیدگی کے ساتھ جاری رہے گی۔

NCP-SP Urdu News 26 Jan. 26.docx

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading