آج ضلع میں پولس کے وسیع ترانتظامات

0 4

4201پولس افسران و ملازمین کوتعینات کیاگیا

ناندیڑ:22ستمبر(ور ق تازہ نیوز)کل 23ستمبر کو گنیش وسرجن کے مدنظر ضلع بھر میں نظم ونسق کے پیش نظر ضلع ایس پی سنجے جادھو نے پولس کے وسیع ترانتظامات کئے ہیں ۔ آر سی پی پلاٹون اورایس آر پی ایف کمپنیوں کو حساس علاقوں میںتعینات کیاگیا ہے ۔ضلع میں تعینات پولس افسران و ملازمین کی تفصیل اس طرح ہے ۔ ایس پی ( 1)‘ ایڈیشنل ایس پی (1)‘سب ڈویژنل پولس آفیسر14‘ پی آئی43‘ اے پی آئی پی ایس آئی140‘ پولس انسپکٹرہیڈکانسٹیبل پولس کانسٹیبل ‘خاتون کانسٹیبل 2767‘آر سی پی پلاٹون 8‘ایس آر پی ایف کمپنی 2‘ہوم گارڈس(مرد)1000 ‘ خاتون ہوم گارڈس 150‘زیر تربیت پولس جالنہ پی ٹی ایس 75 ۔ اس طرح کُل 4201 پولس افسران و ملازمین وسرجن کیلئے ضلع بھر میںتعینات رہیںگے۔