ناندیڑ:6جون۔(ورق تازہ نیوز)دھنے گاوں میں واقع ضلع پریشد اسکول کے قریب شراب پینے کے تنازعہ پر معمر شخص کو قتل کردیاگیا ۔دیہی پولس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے۔فریادی گنگادھر سکھارام پائیک راو نے شکایت درج کروائی کہ انکے والد سکھارام پائیک راو عمر 70 سال ساکن واجے گاوں ناندیڑ کو شراب پینے کی عادت تھی اسی بات پر اُن کا جھگڑا ہوگیااور ملزم نے انکے والد کو منہ دباکرجان سے ماردیا ۔یہ واقعہ 5جون کودوپہر ایک تا تین بجے کے درمیان دھنے گاوں میں ضلع پریشدا سکول کے سامنے جھاڑیوں کے پاس کھلی جگہ میں رونما ہوا ۔ پولس نے فریادی کی شکایت پر ملز م کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 302کے تحت جرم درج کردیا ۔ اے پی آئی پاٹل قتل کی تفتیش کررہے ہیں۔