ناندیڑ:4مئی( ور ق تازہ نیوز)آج دوپہر تقریبا پونے بارہ بجے شہر کے ہنگولی گیٹ کے پاس موبائل کمپنی کے ٹاور میں کسی وجہہ سے آگ لگ گئی جس کی وجہہ سے یہ ٹاور پور ی طرح جل کر خاک ہوگیا۔ہنگولی گیٹ کے قریب ہوٹل انورادھا پیلس کے روبرو پہلے جہاں پیٹرول پمپ تھا وہاں پر موبائل کاٹاور نصب کیاگیا ہے جس پر آج دوپہر پونے بارہ بجے اچانک آگ لگ گئی اور زبردست دھواں نکلنے لگا کچھ افراد کو جب اسکی اطلاع ہوئی انھوں نے فی الفور فائر بریگیڈ عملہ کو مطلع کیااورآگ پرقابوپایاگیا ۔اس واقعہ میں ٹاور پوری طرح جل کر خاک ہوگیا ہے ۔لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
(Photos By Munnawar Khan)