بن لادن کے نام انسٹاگرام اکاؤنٹ

تیرواننت پورم 4 مئی. ہندوستانی ریاست کیرالا کے کولم شہر سے حال ہی میں گرفتار ایک شخص نے القاعدہ سرغنہ اسامہ بن لادن کے نام سے انسٹاگرام اكاؤنٹ بنایا تھا اور اس کی کار پر لادن کاا سٹیکر لگا تھا۔اراوی پورم پولیس کے مطابق جمعرات کو گرفتار محمد حنیف (22) نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ اس نے مذاق میں بین الاقوامی دہشت گرد سرغنہ کے نام سے انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا تھا۔ذرائع نے يواین آئی کو بتایا کہ ایک شہری نے اطلاع دی تھی کہ مغربی بنگال کے رجسٹریشن نمبر ڈبلیو 6-851 والی ایک نجی گاڑی شہر میں گھوم رہی ہے۔ اس نےموبائل سے گاڑی کی تصویر کھینچ کر پولیس کو بھیجی۔ اطلاع کی بنیاد پر پکڑی گئی گاڑی پر لادن کا نام اور اس کا اسٹکر لگا تھا۔پوچھ گچھ کے دوران کار ڈرائیور نے بتایا کہ اس نے پلامك کے قریب منڈككل کے رہنے والے حنیف سے گاڑی کو کرائے پر لیا تھا۔ اس کے بعد پولیس نے حنیف کو گرفتار کرلیا۔ حنیف نے بتایا کہ اس نے ایک سال پہلے مغربی بنگال سے یہ گاڑی خریدی تھی ۔ تفتیش کے دوران کے معلوم ہوا کہ موٹر محکمہ سے کار كا این او سی نہیں ملا تھا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading