تعزیہ جلوس سے قبل نوجوان کا گولی مار کر قتل

0 28

حاجی پور، 21 ستمبر. (پی ایس آئی) بہار کے ویشالی ضلع کے نگر تھانہ علاقہ میں جمعہ کو ایک نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا، جبکہ ایک دیگر شخص گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا. اس واقعہ سے مشتعل لوگوں نے جم کر ہنگامہ کیا. پولیس نے چار فسادیوں کو گرفتار کر لیا ہے. پولیس کے مطابق، ” مسجد چوک کے قریب محرم کو لے کر لوگ تعزیہ جلوس نکالنے کی تیاری میں تھے، تبھی گولی چل گئی. گولی لگنے سے دو شخص زخمی ہو گئے. آناً فاناً میں دونوں کومقامی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ایک شخص کی علاج کے دوران موت ہو گئی. ” ایک پولیس افسر نے بتایا کہ مرحوم کی شناخت باسی محلہ رہائشی شاہنواز قریشی کے طور پر کی گئی ہے. شدید زخمی شخص کو علاج کے لئے پٹنہ بھیج دیا گیا ہے. واقعہ سے مشتعل لوگوں نے جم کر ہنگامہ کیا. کئی دکانوں میں توڑپھوڑ کی گئی ہے اور گاڑیوں کی بھی شیشے توڑ دیے گئے. اس دوران پولیس پر مشتعل لوگوں نے پتھراو¿ کیا، جس کے بعد پولیس کو ہلکی طاقت کا استعمال کرنا پڑا. نگر تھانہ انچارج اوم پرکاش نے بتایا، ” علاقے میں بدامنی پیدا کرنے اور فساد کرنے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے. ” انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ سے ایک مشتبہ بم بھی برآمد کیا گیا ہے، جس کی ابھی تحقیقات کی جا رہی ہے. اس دوران ویشالی کے ضلع مجسٹریٹ راجیو روشن نے بتایا، ” علاقے میں کشیدگی پھیلی ہے، لیکن صورت حال کنٹرول میں ہے. شہر کے مختلف مقامات پر پولیس فورس کی تعیناتی کر دی گئی ہے. پولیس پورے معاملے کی چھان بین کر رہی ہے. ” انہوں نے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی. پولیس یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ گولی کہاں سے چلی. غیر سماجی عناصر پر کڑی نظر رکھی جا رہی